نواز شریف کی سرکاری مصروفیات منسو خ کر دیں .

نواز شریف کی سرکاری مصروفیات منسوخ، دورہ ترکی ملتوی، طبی معائنے کیلئے لندن روانگی

وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے خرابی صحت کے باعث اپنا دورہ ترکی بھی ملتوی کردیا ہے جس کے بعد وہ کل بروز بدھ طبے معائنے کے لیے لندن جائیں گے جہاں وہ اپنے معالج سے معائنہ کرائیں گے.

وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی سرکاری مصروفیات منسوخ کردیں اور وہ کل طبی معائنے کیلئے لندن روانہ ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے خرابی صحت کے باعث اپنا دورہ ترکی بھی ملتوی کردیا ہے جس کے بعد وہ کل بروز بدھ طبے معائنے کے لیے لندن جائیں گے جہاں وہ اپنے معالج سے معائنہ کرائیں گے جب کہ وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث کئی بار طبی معائنہ بھی ملتوی کیا جاچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں موجود وزیر اعظم نے موجودہ سیاسی صورتحال پراپنے خاندان سے بھی مشاورت کی ہے ۔اس ضمن میں وزیر اعلٰی شہباز شریف گزشتہ روز ہنگامی طور پر اسلام آباد گئے جہاں انہوں نے اہم ملاقاتیں کیں، اس دوران شہباز شریف وزیر اعظم سے مسلسل رابطے میں رہے ۔ ان ملاقاتوں کے دوران وزیر اعظم کے لندن جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

با خبر ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی طبیعت دو دن سے ناساز ہے اور وہ سینے پر دباؤ محسوس کررہے ہیں،خرابی طبیعت کی وجہ سے وہ تھر کول کے تقریب اور کراچی میں فضائیہ کی تقریب میں بھی شریک نہ ہوسکے۔

ترجمان کے مطابق خرابی صحت کے باعث وزیر اعظم نے دورہ ترکی ملتوی کردیا۔ میاں نواز شریف نے 10 روز میں دوسرا غیر ملکی دورہ منسوخ کیا ہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے