افغان طالبان کا ’عمری آپریشن‘ کے آغاز کا اعلان

افغانستان میں طالبان کے مطابق انھوں نے منگل سے موسم بہارکے آمد کے موقع پر’عمری آپریشن‘ کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔

طالبان کی رہبری شوریٰ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق امریکی مداخلت کے خلاف ان کی عسکری کارروائیوں کے 14 سال مکمل اور اب 15 واں سال جاری ہے۔

بیان کے مطابق ’جیسا کہ بہار کے آمد پر ایک بار پھر عزم اور کارروائیوں کی تجدید کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ تو امارت اسلامیہ کی قیادت نئے جہادی آپریشن اس تحریک کے مؤسس اور پہلے زعیم مرحوم امیرالمؤمنین ملا محمد عمر مجاہد کے نام پر تفاؤل (نیک شگون) کے ساتھ ’عمری آپریشن‘ کے نام سے اعلان کرتا ہے۔‘

اس بیان سے ظاہر ہوتا کہ ہے چار ممالک پر مشتمل گروپ کی جانب سے طالبان کو موسم بہار کی کارروائی سے روکنے اور مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں سود مند ثابت نہیں ہوئی ہیں۔

بیان کے مطابق تازہ کارروائی طالبان قیادت، فوجی کمیشن، ذمہ داروں اور فوجی ماہرین کی نگرانی میں گذشتہ تین ماہ کے دوران تیار کیا گیا ہے۔

آپریشن میں جنگجوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے آپریشن کو اس طرح منظم کریں، جس میں عوام اور عام المنعفہ تنصیبات کی حفاظت پر خاص توجہ دی گئی ہو۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے