ذاکر نائیک کو’شیطان’ کہنے پر ملائشین سیاستدان پرحملہ

کوالالمپور: مسلمان مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ‘شیطان’ کہنے پر ملائیشیا کی ریاست پنانگ میں ایک سینیئر سیاستدان کے دفتر پر پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا.

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کے نائب وزیراعلیٰ پی راماسیمی کے دفتر پر علی الصبح ہونے والے اس حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا.

راماسیمی کے مطابق یہ حملہ، فیس بک پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے حوالے سے کی گئی ایک پوسٹ کا نتیجہ ہوسکتا ہے.

انھوں نے اے ایف پی کو بتایا، ‘اس کا تعلق ممکنہ طور پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو شیطان کہنے سے متعلق میرے تبصرے سے ہوسکتا ہے’.

راماسیمی نے ہندوستانی شہری ڈاکٹر ذاکر نائیک پر الزام لگایا تھا کہ وہ اپنی تقاریر کے ذریعے دیگر عقائد سے متعلق نفرت پھیلارہے ہیں.

انھوں نے اپنے بیان میں کہا ‘ان کی یہ پوسٹ اسلام اور مسلمانوں کے نہیں بلکہ ‘اس مخصوص شخص’ کے خلاف ہے’.

بعد ازاں راماسیمی نے اپنے بیان میں ذاکر نائیک کے لیے لفظ ‘شیطان’ استعمال کرنے پر افسوس کا اظہار کیا، جس سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اور کہا کہ اس لفظ کو بعد میں حذف کردیا گیا تھا.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے