غذر : بارشیں برفباری ،پٹرول ختم ، آٹا غائب،سیلاب کی خوفناک ویڈیو

غذر: ضلع غذر کے پہاڑوں پر گزشتہ روز سے برفباری میدانی علاقوں میں وقفے وقفے بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے .

شاہراقراقرم کی بندش کے باعث گلگت بلتستان کے غذرمیں خوراک کا شدید بحران، ادویات اور اشاے خردونوش کی بهی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ غذر کے 6 پٹرول پمپ میں سے 4 مکمل بند ہو گئے ہیں مزید 2 پمپس میں بهی پٹرول نایاب ہے . جس کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے.

معلوم ہوا ہے کہ غذر کے پانچ تحصیلوں میں صرف 11 سو بوری گندم رہ گیا ہے.

عوام آٹے کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ ضلع غذر کے تحصیل پهنڈر کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ گاہکوچ شہر اور گلگت سے منقطع ہو کر رہ گیا ہے جس کی باعث بالائی علاقوں میں خوراک کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے