ملنگا آئی پی ایل میں شرکت کیلئے این او سی کے منتظر

کولمبو: سری لنکا کرکٹ بورڈ ٹیم کے مایہ باز فاسٹ باؤلر لاسیتھ ملینگا کو انڈین پریمئر لیگ میں شمولیت کی اجازت دینے کے لیے تذبذب کا شکار ہے جس کے باعث انھیں تاحال ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے این او سی جاری نہیں کی گئی۔

لاستھ ملنگا انجری کے باعث چند ماہ سے سری لنکا ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جبکہ وہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنی ٹیم کی قیادت کرنے سے بھی قاصر رہے تھے جہاں ان کی ٹیم نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

سری لنکن ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں مکمل ناکام رہی تھی اور لگاتار شکستوں کے بعد گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ پائی تھی۔

کرک بز کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیف تھیلنگا سوماتھیپالا کا کہنا تھا کہ "وہ ہماری اجازت کے بغیر نہیں جاسکتے اگر وہ ہماری اجازت کے بغیر جاتے ہیں تو صرف میدان سے باہر بیٹھ کر وہی سے واپس آئیں گے”۔

ملنگا کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ممبئی انڈینز نے گزشتہ سیزن میں چمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور انھیں آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ملنگا نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف ایک میچ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کی تھی اس کے علاوہ کوئی میچ کھیل نہیں پائے تاہم وہ ٹیم کے ساتھ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لینے ہندوستان گئے تھے مگر وہاں بھی انجری کے باعث وہ میدان میں نہیں اتر سکے تھے۔

دوسری جانب سے سری لنکا نے ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد سابق کپتان اور چیف سلیکٹر سنتھ جے سوریا کو ایک دفعہ پھر قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے