بول کیوجہ سے ہزاروں نوجوانوں کو بے روز گار کر دیا گیا،قومی اسمبلی میں بحث

—=
قومی اسمبلی اس وقت بول اور ایگزیکٹ کے تذکرے سے گونج اٹھی جب بدھ کے روز بول ایگزیکٹ کی غیر قانونی بندش کا معاملہ زیر بحث آیا اور لابی میں ہی نہیں بلکہ ایوان میں بھی اس موضع پر تقاریر ہوئیں۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی نے ایوان زیریں میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بول کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا اور ایک جھوٹی خبر چھپوا کر بول اور ایگزیکٹ کے خلاف گھناؤنی سازش کی گئی جس کے نتیجے میں کراچی کے ہزاروں نوجوان بے روز گار ہو گئے۔

رضا عابدی نے مزید کہا کہ پاناما لیکس کی دستاویزات جھوٹی نہیں بلکہ ان کے ذریعے ٹھوس ثبوت سب کے سامنے ہیں مگر کوئی ایکشن لینے والا نہیں جب کہ ملک کے لیے لاکھوں ڈالر زر مبادلہ کمانے والی کمپنی کے ساتھ ظالمانہ برتاؤ کیا جا رہا ہے۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق میں بول ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ تمام ملازمین کی تنخواہیں فی الفور ادا کی جائیں اس سلسلے میں کمیٹی نے اپنی سفارشات تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھجوادیں ہیں.

بول ٹی وی چینل کے ملازمین کا سیلری ریکارڈ بھی طلب کیا ہے جس کے مطابق ملازمین کے کل واجبات کا جائزہ لے کر اکاونٹس ڈی فریز کیے جائیں .

واجبات جلد از جلد ادا کیے جائیں اس حوالے سے وزارت داخلہ اور وزارت اطلاعات سمیت تمام فریقین کو کمیٹی نے سفارشات ارسال کی ہیں .

ادھر حکومت نے ایگزیکٹ کے منجمند اکاونٹس جزوی طور پر کھولنے کی ہدایت دی ہے . منجمند اکاونٹس کھولنے کا فیصلہ وزارت قانون کی ایڈوائس کے بعد کیا گیا .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے