اب تک کی سب سے بہترین سپر ہیرو فلم؟

حال ہی میں سپرہیرو فلم بیٹ مین ورسز سپرمین ریلیز ہوئی تھی مگر ناقدین نے مارول کی کیپٹن امریکا : سول وار کو اب تک کی سب سے بہترین سپر ہیرو فلم قرار دیا ہے۔

ڈرنی اسٹوڈیوز کے لیے مارول کی اس فلم میں ایوینجرز سیریز کے دو کردار آئرن مین (رابرٹ ڈاﺅنی جونیئر) اور کیپٹن امریکا (کرس ایونز) ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

یہ فلم آئندہ ماہ چھ تاریخ کو دنیا بھر میں ریلیز ہورہی ہے تاہم اس کے ریویوز سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

ناقدین اس بات پر متفق ہیں کہ اس فلم کو دیکھنے والے اسے پسند کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

ان کے بقول فلم کی کامیابی کی بڑی وجہ اس میں نت نئے سپر ہیروز کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ پوری توجہ کیپٹن امریکا اور آئرن مین پر رکھنا ہے جس سے کہانی اپنے ٹریک پر چلتی رہتی ہے۔

اسی طرح فلم کے ایکشن مناظر دلوں کو دھڑکا دینے والے ہیں جبکہ اسپائیڈر مین کو حیران کن طور پر زیادہ بڑا کردار دیا گیا ہے اور وہ اس فلم کا میلہ لوٹ سکتا ہے۔

ناقدین اس بات پر بھی متفق ہے کہ بڑے بجٹ کی ایکشن فلم ہون ےکے ساتھ ساتھ اس میں جذباتی ٹچ بھی رکھا گیا ہے جو دیکھنے والوں کو کرداروں سے جوڑے رکھتا ہے۔

فلم کے دیگر نمایاں کرداروں میں اسکارلٹ جونسن (بلیک ویڈو)، جرمی رنر (ہاک آئی) اور دیگر شامل ہیں۔

اس کی ڈائریکشن انتھونی روسو اور جوئی روسو نے دی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے