اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: قومی ٹیم آخری میچ آج جاپان کیخلاف کھیلے گی

ایپوہ :اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم اپنا آخری میچ آج جاپان کیخلاف کھیلے گی مسلسل چار ناکامیوں کے بعد ٹیم پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہرہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہرایپوہ میں جاری ایونٹ میں قومی ٹیم آج جاپان کے مد مقابل آئے گی۔

پورے ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کیخلاف بھی کامیابی حاصل نہ ہو سکی، بھارت نے بھی ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔

مسلسل تین شکست کے بعد میزبان ملائیشیا سے بھی قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان افتتاحی میچ میں صرف کینیڈا کیخلاف فتح حاصل کرسکا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے