سعودی عرب نےپاکستان سےجھینگے کی درآمد پر پابندی لگا دی

ریاض:پاکستانی جھینگوں میں سفید دھبوں کی بیماری کے بعد سعودی عرب نے پاکستان سے جھینگے کی درآمد پر پابندی لگا دی، میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے تمام جھینگوں میں بیماری نہیں، پابندی بلاجواز ہے۔

میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پاکستان کے فارمنگ جھینگوں میں سفید دھبوں کی بیماری کا انکشاف ہوا ہے، جس کے باعث سعودی عرب نے پاکستان سے جھینگے کی درآمد پر پابندی لگادی۔

حکام کے مطابق سعودی عرب کو سمندی پانی کا جھینگا برآمد کیا جاتا ہے، جس میں کوئی بیماری نہیں، اگر غلطی سے کلچرڈ جھنگے کی کنسائمنٹ ہوگئی ہے، تو سعوی حکام آگاہ کریں، معاملے کی چھان بین کی جائے گی، اس سلسلے میں وزارت خارجہ کو بھی خط لکھا گیا ہے کہ پابندی کے خاتمے کے لئے سعودی حکام سے بات کی جائے۔

پاکستان سعوی عرب کو سالانہ اکہتر لاکھ ڈالر کی دو ہزار میٹرک ٹن سمندی خوراک برآمد کرتا ہے، جس میں ایک سو نواسی ٹن جھینگا شامل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے