بھارت کی مختلف ریاستوں میں شدید گرمی ،130 افراد ہلاک

دہلی:بھارت کی مختلف ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئی ہیں۔ مختلف ریاستوں میں ایک سو تیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ کے اسکولوں میں قبل ازوقت چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حیدرآباد شہر میں گرمی پڑنے کا تینتالیس برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری تک پہنچ گیا ہے ۔بھار ت کی وسطی اور مشرقی ریاستوں میں سورج آگ برسارہا ہے ،تلنگانہ ، اندھرا پردیش ، مارواڑہ اور کرناٹکا سمیت مختلف ریاستوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے ۔

صرف ریاست تلنگانہ میں چھیاسٹھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ایک سو تیس افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دیہی علاقوں تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں کی اصل تعداد زیادہ ہے ۔

ریاست تلنگا نہ کے شہروں حیدرآباد ، نظام آباد ،کریم نگر سمیت مختلف شہروں میں قیامت خیز گرمی اپنا قہر ڈھا رہی ہے حیدرآباد شہر میں گرمی پڑنے کا تینتالیس برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری تک پہنچ گیا ہے مختلف شہروں میں درجہ حرارت چھیالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ہیٹ اسٹروک کی لہر کے باعث ریاست تلنگانہ کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں قبل ازوقت دے دی گئیں ہیں جبکہ تمام متاثرہ اضلاع میں الرٹ جاری کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

گزشتہ برس بھارت میں خوفناک گرمی کے بعد کراچی میں بھی ہیٹ اسٹروک کی لہر آئی تھی جس میں دوہزار سے زائد افراد جان سے گئے تھے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے