پاکستانی فلم مالک ریلیز کر دی گئی

پاکستانی فلم مالک ملک بھر میں ۸ اپریل کو ریلیز کر دی گئی۔

ریلیز سے قبل کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں فلم کے پریمئر بھی منعقد کیے گئے جن میں شوبزنس اورر میڈیا کے علاوہ سماجی شخصیات کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

فلم کی ٹیگ لائن ہے ’میں پاکستان کا شہری، پاکستان کا مالک ہوں.س سے یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ پاکستان کے ہر شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کی زمہ داری خود پر محسوس کرے، اور ملک کا حق ادا کرے۔

فلم کے ہدایت کار عاشر عظیم نوے کی دہائی میں سپر ہٹ ڈرامہ سیریز دھواں سے مقبولیت حاصل کرنے کے بعد دوبارہ منطر پر آئے ہیں۔

اس فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اور رائٹر اور اہم کرادر عاشر عظیم ہی ہیں۔ اس فلم کے بارے میں عاشر عظیم کا کہنا ہے کہ ’ہمارا مقصد تمام دیکھنے والوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ اس ملک کے شہری ہونے کا حق ادا کرتے ہوئے اپنی زمین اور اس پر رہنے والوں کی حفاظت کا ذمہ لیں۔‘

’مجھے امید ہے کہ لوگ ہماری کوششوں کو سراہیں گے۔‘

فلم کی دیگر کاسٹ میں فرحان علی آغا، ساجد حسن، حسن نیازی، عدنان شاہ، اور راشد فاروقی شامل ہیں۔
اس فلم کی موسیقی ساحر علی بگانے ترتیب دی ہے جبکہ گانے راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

فلم کی ڈسٹری بیوشن کے حقوق فٹ پرنٹ انٹرٹینمنٹ کے پاس ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے