جاپان میں ایک بارپھرشدید زلزلہ،19 افراد ہلاک

ٹوکیو:جاپان میں دو روز کے دوران دوسری بار شدید زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں انیس افراد ہلاک ہو گئے،جمعرات سے اب تک ہلاکتوں کی تعداداٹھائیس ہو گئی ہے۔

جاپان کے جنوبی جزیرہ کیوشو میں آج صبح پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت 7.3 ریکارڈ کی گئی،حکام کے مطابق آج آنے والے زلزلے کے نتیجے میں چار سو سے زائدافراد زخمی ہوئیاور متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں۔

جاپان کے کماموٹو شہر اور کیوشو جزیرہ میں آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث شہری شدید خوفزدہ ہیں اور گھروں میں واپسی سے ڈر رہے ہیں،زلزلے سے متاثرہ ایک گاوٴں کو خالی کروا لیا گیا ہے جبکہ جمعرات کے روز آنے والے زلزلے سے اب تک چار ہزار افراد محفوظ مقام پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔

زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی جسے واپس لے لیا گیا،جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے کا کہنا ہے حالات سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں،ہم جلد سے جلد مشکل حالات پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں،متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جاپانی وزیر اعظم نے فوجی دستوں کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کردیا ہے جہاں ریسکیو آپریشن جاری ہے،کیوشو میں جمعرات کو آنے والے زلزلے میں نوافراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے