شمالی کوریا : کم ال سنگ کی سالگرہ ،پھولوں کے گلدستے پیش

پیانگ یانگ:شمالی کوریا کے بانی کم ال سنگ کی سالگرہ کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے ۔

شمالی کوریا کے بانی کم ال سنگ کی ایک سو چوتھی سالگرہ کی تقریبات جاری ہیں،عوام کی بڑی تعداد نے کم ال سنگ کے مجسمے کے سامنے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

اس سے قبل کم ال سانگ کے جنم دن کے موقع پر شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ بھی کیا گیا تھا جوکہ کامیاب نہ ہو سکا ۔

ریاست کے بانی کا تہوارشمالی کوریا کا سب سے بڑا تہوار ہوتا ہے ،اسے ڈے آف سن کے نام سے جانا جاتا ہے ، اس موقع پر فوج کی جانب سے پریڈ بھی کی جاتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے