نواز شریف مستعفیٰ ہوں، عوامی تحریک ،مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحادکونسل کا مطالبہ

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری،پاکستا ن عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپوراور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والی مشترکہ میڈیا بریفنگ میں وزیر اعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

رہ نماوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر نواز شریف خاندان کے بیانات کا تضاد حقائق تک پہنچنے کے لیے کافی ہے۔حکمران خاندان سے سرزد ہونے والے جرائم سے پردے اٹھ چکے ہیں ۔نواز حکومت کا کوئی بھی ذمہ دار اس حقیقت سے انکار نہیں کر رہا بلکہ غیر منطقی وضاحتوں کے ہیر پھیر میں اس چھپانے کی سر توڑ کوشش کی جا رہی ہے۔کرپٹ حکومت کبھی بھی نجات دہندہ نہیں ہو سکتی ہے۔قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہییے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایشا کا ٹائیگر بنانیکے دعویداروں کے پاس اپنے ملک میں علاج کے لیے کوئی ایک ہسپتال بھی موجود نہیں۔ ہم مل کر ان لٹیروں کا محاسبہ کرنا ہو گا۔اگر پارلیمنٹ ،عدلیہ اور دیگر مقتدر قوتیں مل کر بھی ان کرپٹ عناصر کا محاسبہ نہیں کر سکتیں تو پھر انہیں آئین کو بدل کر حق حکمرانی کے لیے چور لٹیروں کو قانونی تحفظ دے دینا چاہیے۔

آصف علی زراداری اور نواز شریف کی متوقع ملاقات کے ایک سوال کے جواب میں انہں نے کہا کہ اب کرپٹ اور بااصول سیاستدان دو گروہوں میں تقسیم ہو جائیں گے۔اب عوام کے لیے بھی سمجھنے میں آسانی ہو جائے گی کہ کون محب وطن ہے اور کون ملک کا بیوپاری ۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ تین ممالک کے وزارئے اعظم سمیت دیگر مقتدر شخصیات کا مستعفی ہونا پانامہ لیکس کے درست ہونے کا بین ثبوت ہے۔پوری قوم وزیر اعظم نواز شریف کے فوری استعفی کا مطالبہ کر رہی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے