سعودی عرب:شہری کوبچانے پرپاکستانی کوانعام

جدہ(نمائندہ خصوصی) سعودی ولی عہد نے سیلابی ریلے میں پھنسے شخص کی جان بچانے والے بہادر پاکستانی کو ایوارڈ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبہ عسیر کا ڈسٹرکٹ تثلیث میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے دوران وہاں پر مقیم پاکستانی محنت کش شوکت علی امین نے اپنی جان پر کھیل کر سیلابی نالے میں گاڑی سمیت پھنسے ہوئے سعودی شہری کو بچا لیا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف نے شوکت کو نقدی انعام کے ساتھ ایوارڈ سے نوازنے کا حکم دے دیا۔

اس سے قبل اہل علاقے نے بھی شوکت علی کے اعزاز میں تقریب منعقد کی اور اسے انعام سے نوازا۔

پاکستانی شہری نے ولی عہد کی جانب سے نقد انعامی رقم پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سعودی حکام کے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ گذشتہ ایک ہفتے میں موسلادھار بارشوں اور سیلاب میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ ہلاکتیں ریاض، مکہ، مدینہ، البہا، اسیر، نجران اور جزان کے علاقوں میں ہوئی ہیں۔

سعودی سول ڈیفنس ایجنسی کا کہنا تھا کہ انھوں نے اس دوران 915 افراد کو بچایا بھی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے