لندن میں جمائماکےگھرکےباہرمسلم لیگ ن کامظاہرہ، پی ٹی وی کی بھرپور کوریج

لندن: پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکنوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہرمظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے الزام عائدکیا کہ عمران خان نے چندے کی رقم سے بیرون ملک سرمایہ کاری کی جس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

مظاہرین کا موقف تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف نامناسب زبان استعمال کی جو کسی سیاستدان کو زیب نہیں دیتی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے کارکنان نے بھی وزیراعظم کی لندن کی رہائش گاہ کے باہر پانامالیکس کی تحقیقات کے حوالے سے مظاہرہ کیا تھا۔

ن لیگی کارکنوں کے احتجاج کے بعد عمران خان نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ جمائما کی والدہ کے گھر کے باہر مسلم لیگ ن کے لوگوں نے مظاہرہ کیا ہے اور اس مظاہرے کا مقصد پاناما لیکس میں شریف فیملی کے نام سے توجہ ہٹانا ہے۔

ادھر پاکستان ٹیلی ویژن پر جمائما کے گھر کے باہرن لیگ کےا حتجاجی مظاہرے کی پی ٹی وی نے بھر پور کوریج کی جس پر کئی لوگوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا یہ حکومت پاکستان کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے