لاہور پریس کلب کے زیراہتمام تین روزہ کتاب میلہ

لاہور پریس کلب کی ادبی کمیٹی اور نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے تعاون سے تین روزہ کتاب میلے کا انعقاد ہوا۔

شائقین کتب کا کہنا تھا کہ ملک میں کتاب کلچر کے فروغ کے لیے اس قسم کے میلوں کا انعقاد ضروری ہے
شائقین کتب کا کہنا تھا کہ ملک میں کتاب کلچر کے فروغ کے لیے اس قسم کے میلوں کا انعقاد ضروری ہے

میلے میں کتابوں کے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کی جانب سے انتہائی ارزاں نرخوں پر معیاری اور عمدہ کتابوں کی فراہمی کو سراہا۔

لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام کتاب میلہ 15، 16اور 17تاریخ تک جاری رہا ۔

نیشنل بک فاونڈیشن ریڈر کلب کے لیے  شائقین کتب کی ممبر شب کی جارہی ہے
نیشنل بک فاونڈیشن ریڈر کلب کے لیے شائقین کتب کی ممبر شب کی جارہی ہے

کتاب میں میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ریڈرز کلب پروگرام کے تحت شائقین کتب کی ممبر شپ کا عمل بھی جاری رہا ۔

خیال رہے کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ریڈرز کلب کے ممبران نیشنل بک فانڈیشن سمیت درج کے قریب پبلیشرز کی کتابیں 55فی صد رعایت پر خرید سکتے ہیں ۔

بچوں کی کتابوں میں اہم کہانیوں کے اردو تراجم بھی دستیاب تھے
بچوں کی کتابوں میں اہم کہانیوں کے اردو تراجم بھی دستیاب تھے

کتاب میلے میں تاریخ ، زبان ، ادب ، ثقافت اور مذہب کے موضوعات پر عمدہ کتابیں موجود ہیں۔

شائقین کی بڑی تعداد بچوں کے لیے نیشنل فاؤنڈیشن کی شائع کردہ کہانیوں میں دلچسپی لے رہی تھی ۔

میلے میں دستیاب کتابوں کی قمیتیں انتہائی مناسب تھیں
میلے میں دستیاب کتابوں کی قمیتیں انتہائی مناسب تھیں

میلے میں موجود ایک صحافی کا کہنا تھا کہ یہ نیشنل بک فاؤنڈیشن ہی کا کارنامہ ہے کہ آپ محض چند سو روپے میں درجن بھر اچھی کتابیں حاصل کر سکتے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے