گلگلت بلتستان کونسل الیکشن :ن لیگ،اسلامی تحریک اورآزادامیدوارکامیاب،مجلس وحدت ناکام

گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات 18اپریل کو ہوئے، تبدیل کردہ طریقے کے مطابق ووٹننگ خفیہ رائے شماری کی بجائے شو آف ہینڈ سے ہوئی اور 6 میں سے 4 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) ، ایک پر اسلامی تحریک پاکستان اور ایک نشست پر آزاد امیدوار محمد سعید افضل پانچ پانچ ووٹ لیکر کامیاب ہو ئے ،جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے سیٹھ حیدر علی کو صرف 2 ووٹ ملے۔

اطلاعات کے مطابق آزاد امیدوار سعید افضل کو ایک ووٹ مجلس وحدت مسلمین، ایک ووٹ مسلم لیگ(ن)، ایک ووٹ تحریک انصاف، ایک ووٹ پیپلز پارٹی اور ایک ووٹ بالاورستان نیشنل فرںٹ کا ملا۔ن لیگ، تحریک انصاف اور بالا ورستان نیشنل فرنٹ نے اپنی پارٹیوں کے فیصلوں کے مطابق ووٹ دیا تاہم پیپلزپارٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے دو ارکان کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے پارٹی پالیسیوں سے انحراف کیا ہے ۔اسلامی تحریک پاکستان کے آغاسید عباس رضوی کو 4 ووٹ اپنی جماعت اور ایک جمعیت علمائ اسلام (ف) کی جانب سے ملا ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کے 4 امیدواروں کو اپنی جماعت کے ووٹ ملے ۔اس پورے انتخابی میں عمل مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار کو اپنی جماعت کے3ووٹ نہ ملنا سوالیہ نشان ہے اور بہت بری شکست ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ مجلس وحدت مسلمین مبینہ منحرف رکن کے خلاف ایکشن لیتی ہے یا نہیں۔ کونسل میں کامیاب ہونے والوں میں مندرجہ ذیل امیدوار ہیں۔

(1) محمد اشرف صدا مسلم لیگ (ن) بلتستان سکردو
(2) وزیر اخلاق مسلم لیگ (ن) بلتستان سکردو
(3) سلطا ن علی خان مسلم لیگ (ن) بلتستان گانچھے
(4) ارمان شاہ مسلم لیگ (ن) ہنزہ
(5) آغا سید عباس رضوی اسلامی تحریک پاکستان ، بلتستان سکردو
(6) محمد سعید افضل آزاد ، دیامر

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے