انٹیل کا 12 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

رواں برس انٹیل کے حصص کی قدر ساڑھے آٹھ فیصد کم ہو چکی ہے.

ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور امریکی کمپنی انٹیل نے 12 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور یہ تعداد کمپنی کے کل ملازمین کے 11 فیصد کے برابر ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان ملازمین کو آئندہ ایک سال کے دوران بتدریج فارغ کیا جائے گا۔

انٹیل دنیا میں کمپیوٹر چپس بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ پرسنل کمپیوٹرز کے زوال پذیر بازار پر اپنا انحصار کم کرنا چاہتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’انٹیل ایک پی سی کمپنی سے آگے بڑھ کر وہ کمپنی بننا چاہتی ہے جو کلاؤڈ اور اربوں سمارٹ کمپیوٹنگ آلات میں جان ڈالنے کا ذریعہ بنے۔‘

کمپنی نے منگل کو یہ بھی کہا ہے کہ ادارے کے مالیاتی امور کی نگران اور سی ایف او سٹیسی سمتھ اب سیلز، مینوفیکچرنگ اور آپریشنز کے شعبہ جات کی سربراہ ہوں گی۔

150206172744_intel_640x360_intel_nocredit

انٹیل دنیا میں کمپیوٹر چپس بنانے والی سب سے بڑی کمپنی ہے.

انٹیل کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کی چھانٹی کے اعلان کے بعد امریکی بازارِ حصص میں کمپنی کے حصص کی قدر میں ڈھائی فیصد کی کمی ہوئی۔

رواں برس انٹیل کے حصص کی قدر ساڑھے آٹھ فیصد کم ہو چکی ہے۔

کمپنی کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ملازمتوں میں سے چھانٹی کہاں کہاں ہوگی تاہم کمپنی کے زیادہ تر کارخانے امریکہ میں ہی واقع ہیں۔

تجزیہ کار سٹیفن بیکر کا کہنا ہے کہ چھانٹی کا اعلان غیر متوقع نہیں تھا۔ ’ہر وہ فرد جس نے پرانی ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کی اور اسی کا ہو رہا تھا اس وقت مشکل میں گھرا ہوا محسوس کر رہا ہے۔‘

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے