اے جے کے میڈیکل کالج مظفرآباد میں سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل ویک کا آغاز

آزادجموں کشمیر میڈیکل کالج مظفرآبادمیں طلباء میں غیر نصابی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لیے پانچویں سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل ویک کا آغاز کردیا گیا۔

نڑول اسٹیڈیم مظفرآباد میں میڈیکل کالج کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس اینڈ کلچرل ویک کا افتتاح چیف سیکرٹری آزادکشمیر سکندر سلطان راجہ نے کیا۔

تقریب کا آغاز مشعل جلا کر کیا گیا جبکہ سبز، جامنی ،نیلے،، پیلیاور سرخ رنگوں میں ملبوس طلبہ و طالبات نے نہایت ہی مہارت کے ساتھ ”قومی پرچم مارچ” کر کے شرکاء سے خوب داد وصول کی،جبکہ پولیس کے چاک و چوبند بینڈ نے ڈھول اور باجوں سے محفل کو گرمائے رکھا، قومی و ریاستی ترانہ پیش کیا گیا جبکہ پرندوں کو آزادکرنے سمیت ہوا میں مختلف رنگوں کے غرے بھی چھوڑ کر دنیا کو امن کا پیغام دیا گیا۔

طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ میڈیکل کی تھکا دینے والی تعلیم سے کچھ دن فرصت حاصل کر کے اس طرح کی سرگرمیاں ان کی ذہنی تفریح کا باعث بنتی ہیں۔ ہفتہ ثقافت اور کھیل کے پہلے روز طلبہ و طالبات کے درمیان 100 اور 50 میٹرکے دوڑ کے مختلف مقابلے اور کرکٹ میچز بھی کرائے گئے ا ور کامیاب ہونے والوں کو انعامات سے بھی نواز گیا۔

شام کو میڈیکل کالج میں ثقافتی میلہ لگایا گیا جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور سول حکام سمیت طلباو طالبات نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور سول حکام سمیت طلباو طالبات نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران اور سول حکام سمیت طلباو طالبات نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے پرنسپل آزاد جموں وکشمیر میڈیکل کالج بریگیڈئیر (ر)احمد خان ،چیئرمین سپورٹس آرگنائزنگ کمیٹی پروفیسر سروش مجیداور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔جبکہ کے اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر تاشفین خان ،سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل طارق حسین،سیکرٹری جنگلات فرحت علی میر،سیکرٹری زراعت ڈاکٹر شہلا وقار،سربراہان ادارہ جات ،فیکلٹی ممبران میڈیکل کالج اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے