سینیٹرز کے اثاثہ جات

الیکشن کمیشن نے سینیٹرز کے اثاثہ جات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹرز کے جاری کردہ اثاثہ جات کی تفصیلات کے مطابق مشاہد اللہ ایک کروڑ باون لاکھ۔ راحیلہ مگسی کے ایک کروڑ تیس لاکھ ۔۔عثمان سیف اللہ 24 کروڑ 48 لاکھ ۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر بابر اعوان تقریبا 28 کروڑ کے اثاثہ جات کے مالک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کامل علی آغا 2 کروڑ 23 لاکھ کے اثاثہ جات۔ راجہ ظفر الحق 6 کروڑ 22 لاکھ جبکہ سینیٹر اعتزاز احسن 85 کروڑ 28 لاکھ کے اثاثہ جات کے مالک ہیں۔۔۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمن ملک کے 85 کروڑ 75 لاکھ کے اثاثہ جات ملک سے باہر ہیں۔۔۔ رحمن ملک 31 لاکھ کی بی ایم ڈبلیو بھی رکھتے ہیں جبکہ وہ پچاس تولہ سونے کے بھی مالک ہیں۔۔ سینیٹر کرنل ر طاہر حسین مشہدی 8 کرور 18 لاکھ۔ سینیٹر سید مظفر علی شاہ 3 کروڑ 90 لاکھ۔ سینیٹر سعید غنی 1 کروڑ 31 لاکھ۔ محمد علی سیف 80 لاکھ ۔ سینیٹر تاج حیدر 81 لاکھ کے اثاثہ جات کے مالک ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فروغ نسیم کے پاس کل 11 کروڑ 71 لاکھ۔ سینیٹر سراج الحق کے 11 لاکھ۔ پی ٹی آئی کے شبلی فراز کے پاس 4 کروڑ اور عطاء الرحمن 38 لاکھ کے اثاثہ جات کے مالک ہیں۔ سینیٹ کے چئیرمین میاں رضا ربانی 9 کروڑ 64 لاکھ کے اثاثہ جات کے مالک ہیں۔

سینیٹر طلحہ محمود 21 کروڑ 34 لاکھ کے اثاثہ جات رکھتے ہیں جبکہ سینیٹر طلحہ محمود گوادر میں 21 ایکڑ زمین کے بھی مالک ہیں۔ الیاس بلور 23 کروڑ 93 لاکھ کے اثاثہ جات رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد 5 کروڑ 34 لاکھ جبکہ سینیٹر غفور حیدری صرف 14 لاکھ کے اثاثہ جات کے مالک ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سینیٹر کلثوم پرویز 3 کروڑ 55 لاکھ کے اثاثہ جات رکھتی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے