پاکستان اور دنیا بھر سے سیاست، عالمی حالات،کھیل اور شوبز کی خبروں پرمبنی پہلاآن لائن بلیٹن

[pullquote]پاکستان[/pullquote]

[pullquote]’عدالتی کمیشن کا فیصلہ چیف جسٹس واپس آ کر کریں گے‘
[/pullquote]

panama

وفاقی حکومت نے وضاحت کی ہے کہ پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق عدالتی کمیشن کسی بھی ماہر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ یا کسی بھی بین الاقوامی فورنزک کمپنی کی خدمات حاصل کرسکتا ہے.
پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کے قیام کی حکومتی درخواست کے حوالے سے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاناما لیکس سے متعلق عدالتی کمیشن کے بارے میں فیصلہ انور ظہیر جمالی وطن واپسی پر ہی کریں گے۔
چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ترکی کے دورے پر روانہ ہوگئے اور ان کی جگہ سپریم کورٹ کے سینیئر جج میاں ثاقب نثار نے پاکستان کے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا ہے۔

[pullquote]’اپنے مشورے پر عمل کریں، استعفیٰ دیں‘
[/pullquote]

120210202418_aitzaz640

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے جمعہ کی شام قوم سے خطاب میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان کیا اس پر حزب اختلاف کے رہنماؤں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
حزب اختلاف کی بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کی تقریر کے بعد ٹویٹ میں کہا کہ ’وزیر اعظم نے اپنے آپ کو پارلیمان کے سامنے پیش نہیں کیا اور وضاحت نہیں کی۔ ان کو اپنے مشورے پر عمل کرنا چاہیے اور مستعفی ہو جانا چاہیے۔‘
یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان تحریک انصاف کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مقامی ذرائع ابلاغ پر نواز شریف کی تقریر پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں طعنہ زنی اور دھمکیوں کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔

[pullquote]خیبرپختونخوا میں اقلیتی رکن اسمبلی ڈاکٹر سورن سنگھ قتل
[/pullquote]

Soorn singh MPA PTI

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کےمشیر سورن سنگھ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پیربابا پولیس کے مطابق سورن سنگھ ضلع بونیر میں پیر بابا میں واقع اپنے گھر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سورن کو سر اور آنکھوں پر گولیاں لگی ہیں۔واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

سورن سنگھ خیبرپختونخوا اسمبلی کے سرگرم رکن تھے جبکہ اقلیتی امور کے محکمے میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی بھی تھے۔سورن سنگھ نے 2011 میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس سے قبل وہ جماعت اسلامی سے وابستہ تھے۔

[pullquote]عالمی خبریں[/pullquote]

[pullquote]امریکا میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد قتل
[/pullquote]

571b43bd4fc3a

کولمبس: امریکا کی ریاست اوہائیو میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد کو سر پر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا جبکہ ان کی لاشیں 4 مختلف مقامات سے برآمد ہوئیں۔
ہلاک ہونے والے ان افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، مرنے والوں میں 16سالہ نوجوان بھی شامل تھا۔
حکام کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ قتل کی وجوہات کیا ہیں جبکہ اس لرزہ خیز واردات کے پیچھے ایک قاتل ہے یا کسی گروہ نے یہ کام کیا ہے۔
اوہائیو کے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ حملہ آور ایک یا ایک سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔
پولیس نے خاندان کے دیگر افراد کو بھی محتاط رہنے کے لیے کہا ہے۔

[pullquote]بنگلہ دیشی پروفیسر کو خنجروں کے وار سے ہلاک کر دیا گیا
[/pullquote]

571b32bf09a03

بنگلہ دیش میں آج ہفتے کے روز یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ شمال مغربی شہر راج شاہی میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب انگریزی کے پروفیسر رضا الکریم صدیق ایک بس اسٹیشن کی طرف جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق کچھ مسلح افراد نے ان پر خنجروں سے حملہ کر دیا۔ یہ حملہ اسی طرز کا ہے، جیسے ماضی میں مسلم انتہا پسند سیکولر شخصیات پر کر چکے ہیں۔

[pullquote]میرکل ترکی کے دورے پر
[/pullquote]

جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور یورپی یونین کے اعلیٰ اہلکار آج ترکی کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دوران وہ ترکی اور شام کے سرحدی علاقوں میں بھی جائیں گے، جس کا مقصد ترکی اور یورپی یونین کی مہاجرین سے متعلق ڈیل کا فروغ ہے۔ میرکل یہ دورہ ایک ایسے وقت پر کر رہی ہیں، جب ایک ماہ قبل ہونے والی اس ڈیل کے قانونی ہونے کے بارے میں بحث شروع ہو چکی ہے۔ جرمن چانسلر شامی سرحد کے قریب واقع غازی انتیپ نامی شہر کے ایک مہاجر کیمپ میں ترک وزیر اعظم سے بھی ملیں گی۔ میرکل کے ہمراہ یورپی یونین کے صدر اور یورپی کمیشن کے نائب صدر بھی ہوں گے۔

[pullquote]شامی پائلٹ گرفتار کر لیا، داعش کا دعویٰ
[/pullquote]

شام اور عراق میں سرگرم انتہا پسند گروہ داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک شامی پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس شدت پسند گروہ کے مطابق دمشق کے مغرب میں ایک طیارے کو مار گرایا گیا اور اس کا پائلٹ حراست میں لے لیا گیا ہے۔ داعش سے وابستہ نیوز ایجنسی عماق کے مطابق اس پائلٹ کا نام عزام عید ہے۔ ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس میں جہاز کا ملبہ دکھایا گیا ہے۔ شامی حکومت نے اس بارے میں فوری طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

[pullquote]امریکی صدر کا دروہ جرمنی، مظاہروں کی توقع
[/pullquote]

امریکی صدر کے دورہٴ جرمنی کے موقع پر مجوزہ ٹرانس اٹلانٹک ٹریڈ ڈیل (ٹی ٹی آئی پی) کے مخالفین نے احتجاجی مظاہروں کا منصوبہ بنایا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس احتجاج میں ہزاروں جرمن شہری شریک ہوں گے۔ اوباما آج ہینوور میں انڈسٹریل ٹیکنالوجی میلے کے دوران جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور دیگر یورپی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اوباما کے بقول ٹی ٹی آئی پی سے امریکا اور یورپی یونین کے مابین تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہو جائیں گے۔ تاہم نہ صرف جرمنی بلکہ یورپ کے دیگر ممالک میں بھی اس تناظر میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔

[pullquote]شام میں تشدد، اوباما اور ڈے مستورا کی تشویش
[/pullquote]

امریکی صدر باراک اوباما اور اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب نے شام میں بڑھتے ہوئے تشدد پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اسٹیفن ڈے مستورا نے حلب میں لڑائی کے تازہ واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں جنگ بندی وقفہ ابھی تک مؤثر ہے لیکن اگر عالمی برادری نے فوری عمل نہ کروایا تو جنگ بندی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ادھر امریکی صدر باراک اوباما نے لندن میں کہا کہ شام میں تشدد کی وجہ سے سیز فائر معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

[pullquote]پیرس ڈیل پر دستخط کر دیے گئے
[/pullquote]

دنیا بھر کے ایک سو ستر ممالک اور خطوں کے نمائندوں نے تحفظ ماحولیات کے لیے تیار کردہ پیرس معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ گزشتہ روز امریکی شہر نیو یارک میں منعقدہ ایک تقریب میں اس تاریخی دستاویز پر جرمنی کی طرف سے خاتون وزیر ماحولیات باربرا ہینڈرِکس نے دستخط کیے۔ اس ڈیل کا مقصد عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو دو ڈگری سیںٹی گریڈ تک محدود کرنا ہے۔ اس معاہدے کو تحفظ ماحول کی خاطر اٹھایا جانے والا انتہائی اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم اس کے نفاذ کے لیے ابھی رکن ریاستوں کو اپنے اپنے طور پر اس کی توثیق کرنا ہے۔

[pullquote]نائجیریا کی فوج شیعہ شہریوں کو ہلاک کرنے کی مرتکب ہوئی، ایمنسٹی
[/pullquote]

انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نائجیریا کی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مقامی شیعہ آبادی کے سینکڑوں افراد کو قتل کرنے اور اپنے اس عمل کو دانستہ چھپانے کی مرتکب ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ ان ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ ایمنسٹی نے اپنی ایک رپورٹ میں سیٹلائٹ تصاویر بھی شائع کی ہیں، جہاں ممکنہ طور پر اجتماعی قبریں بنائی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس وسط دسمبر میں شمالی شہر زاریا میں ہی ساڑھے تین سو افراد کو غیر قانونی طور پر ہلاک کیا گیا تھا۔ نائجیریا کی فوج نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

[pullquote]تین بلین ڈالر کے قرض کی واپسی، روس نے یوکرائن کو مہلت دے دی
[/pullquote]

روس نے کہا ہے کہ یوکرائن سے تین بلین ڈالر کے قرض کی فوری مکمل واپسی کا مطالبہ عارضی طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ ماسکو کے مطابق وہ یوکرائن کی نئی حکومت کو سوچنے کا وقت دینا چاہتا ہے تاکہ وہ ایک نئی منصوبہ بندی کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہو سکے۔ روسی وزیر خزانہ کے مطابق یہ فیصلہ کییف حکومت کی طرف سے موصول ہونے والی درخواست اور یوکرائن کی موجودہ مخدوش مالیاتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

[pullquote]شیکسپیئر کی رحلت کے چار سو برس
[/pullquote]

معروف و مقبول لیجنڈری ڈرامہ نگار اور ادیب ولیم شیکسپیئر کی وفات کے چار سو برس مکمل ہونے پر آج ان کے آبائی شہر اسٹریٹفرڈ اَپان ایون میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان تقریبات کو عالمی سطح پر منائی جانے والی تقریبات کا آغاز قرار دیا جاتا ہے۔ اسی طرح لندن اور دیگر برطانوی شہروں میں بھی خصوصی رنگا رنگ محفلوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

[pullquote]شامی فضائیہ کا تازہ حملہ، دس افراد ہلاک یا زخمی
[/pullquote]

شامی فضائیہ کی طرف سے کی گئی ایک تازہ کارروائی میں دس افراد ہلاک یا زخمی ہو گئے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حلب میں یہ کارروائی جمعے کے دن کی گئی۔ یہ حملے اس وقت کیے گئے، جب شامی اپوزیشن نے جنیوا مذاکرات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا۔ اپوزیشن کے مطابق فائر بندی ڈیل کی مسلسل خلاف ورزیوں کے دوران امن مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

[pullquote]ایکواڈور زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 602 ہو گئی
[/pullquote]

ایکواڈور میں ایک ہفتہ قبل آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد اب 602 ہو گئی ہے۔ آج ہفتے کے روز حکام نے تازہ اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ اس قدرتی آفت کے باعث بارہ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ 130 ابھی تک لاپتہ ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تلاش اور امدادی کاموں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے کے روز آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد سے وہاں اب تک سات سو ضمنی جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔

[pullquote]میکسیکو میں صنعتی حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد اٹھائیس
[/pullquote]

میکسیکو میں گزشتہ ہفتے حادثے کا شکار ہونے والے ایک پیٹروکیمیکل پلانٹ کے ملبے سے مزید چار لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ یوں اس حادثے میں مارے جانے والے افراد کی تعداد اٹھائیس ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق متعدد کارکن ابھی تک لاپتہ ہیں تاہم ان کی تعداد نہیں بتائی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس پلانٹ کے کچھ حصوں میں ابھی تک امدادی کام شروع نہیں ہو سکا۔ میکسیکو سٹی کے شمال مغرب میں واقع اس پلانٹ میں دھماکے کی وجہ سے 130 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

[pullquote]گلوکار پرنس نے خود کشی نہیں کی، حکام
[/pullquote]

امریکی حکام نے کہا ہے کہ معروف پوپ سنگر پرنس کی ہلاکت میں کسی صدمے یا خودکشی کا کوئی دخل نہیں تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ایسی خبروں کی تردید ہو گئی ہے کہ کہیں انہوں نے خود کشی نہ کی ہو۔ 57 سالہ پرنس جمعرات کے دن اپنی رہائش گاہ میں اچانک مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ ان کے انتقال پر امریکا اور دیگر مغربی ممالک کے شائقین نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

[pullquote]شوبز
[/pullquote]

[pullquote]’ڈانس ایسے کرو،جیسے کوئی آپ کو نہیں دیکھ رہا’
[/pullquote]

571b512e83611

‘رئیس’ کی شوٹنگ کے دوران یہ سیکھا کہ ‘ڈانس ایسے کرو، جیسے کوئی آپ کو نہیں دیکھ رہا، ماہرہ خان—۔
شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘رئیس’ کے ذریعے بولی وڈ ڈیبیو کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں کام کے دوران انھوں نے بہت سی چیزیں سیکھیں، جن میں سے ایک ڈانس بھی ہے۔
این ڈی ٹی وی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ماہرہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے ‘رئیس’ کی شوٹنگ کے دوران یہ سیکھا کہ ‘ڈانس ایسے کرو، جیسے کوئی آپ کو نہیں دیکھ رہا’۔
انٹرویو کے دوران ماہرہ کا کہنا تھا، ‘حال ہی میں، میں نے 2 فلموں (بن روئے اور ہو من جہاں) میں ڈانس کیا، لیکن فلم ‘ہو من جہاں’ میں ڈانس (ہندوستان) سے واپس آکر کیا، لہذا آپ کو پہلی فلم ‘بن روئے’ اور ‘ہو من جہاں’ کے ڈانس میں بہت زیادہ فرق نظر آئے گا’۔
ان کا مزید کہنا تھا، ‘ہو من جہاں کا گانا ‘شکر ونڈاں رے’ بہت زیادہ مقبول ہوا اور آپ کو (میرے ڈانس میں) بہت زیادہ فرق نظر آئے گا۔ میں نے ‘کھُل کر’ ڈانس کیا اور اس کا کریڈٹ ہندوستان میں میرے کوریوگرافرز، ڈائریکٹر اور شاہ رخ خان کو جاتا ہے، جو مجھے بتاتے رہتے تھے کہ بس (ڈانس) کرو، بھول جاؤ کہ کون دیکھ رہا ہے۔’

[pullquote]پوسٹ مارٹم رپورٹ: ’پرنس نے خودکشی نہیں کی‘
[/pullquote]

امریکی ریاست مینیسوٹا کے پولیس سربراہ نے مایہ ناز گلوکار پرنس کے پوسٹ مارٹم کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے شواہد نہیں ملے کہ سپر سٹار نے خودکشی کی ہو۔
شیرف جم اولسن نے کہا کہ ان کے جسم پر کسی قسم کے نشان نہیں تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے