نواز شریف کے خلاف فیصلہ کن تحریک کا وقت ہے . عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی سیاسی جدوجہد کو 20 سال ہوچکے ہیں لیکن لگتا ہے کہ ابھی پارٹی کا آغاز ہوا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ساری زندگی کچھ نہ کرکے صرف کرکٹ پر عیاشی کی زندگی گزار سکتا تھا، ‘میں سیاست میں نہ آتا کیونکہ میرے پاس سب کچھ تھا’۔

[pullquote]انہوں نے نجوانوں سے کہا کہ وہ مولانا روم کا یہ قول یاد رکھیں کہ "جب اللہ نے تمھیں پر دیے ہیں تو تم رینگنے پر کیوں آمادہ ہو گئے ".
[/pullquote]

انہوں نے 26 اپریل سے سندھ میں کرپشن کے خلاف مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور اگلے اتوار کو لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے .

اس موقع پر عمران خان کی سیاسی جدوجہد پر مبنی ڈاکیو منٹری اور پاناما لیکس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کے اہل خانہ کی جانب سے تسلیم کیے جانے والی جائیداد کی ویڈیوز بھی جلسے کے شرکا کو دکھائی گئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اگر چاہے تو اب وزیراعظم زیادہ دیر اقتدار میں نہیں رہ سکیں گے۔نوز شریف ٹیکس چور ہیں اور چوروں کا اقتدار میں رہنا ملک کو تباہ کرنے کے مترادف ہوگا .

انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹر سورن سنگھ کے قتل پر بہت دکھی ہیں جس نے اس ملک میں اپنی جان قربان کردی لیکن اس ملک کو چھوڑا نہیں .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے