مور محل کا انتظار ختم

ایک طویل انتظار کے بعد جیو ٹی وی کی نئی ڈرامہ سیریل مور محل 24 اپریل سے آن ایئر کر دی گئی ہے۔

مور محل برصغیر کے مغلیہ دور کے ساتھ یونان، مصر اور ترکی کی تہذیبوں کے امتزاج کی ایک تخیلاتی کہانی ہے۔ کہانی کا پس منظر صنعتی ترقی سے قبل کا برصغیر ہے۔

مور محل کا مرکزی خیال جیو ٹی وی کے صدر عمران اسلم نے 2002 میں پیش کیا تھا جس کو 2004 میں معروف رائٹر سرمد صہبائی نے کہانی کی شکل میں ڈھالا، اور 2016 میں ڈرامہ سیریل ہمسفر اور فلم منٹو سے شہرت پانے والے سرمد کھوسٹ نے اس کی ہدایت دے کر اسے ڈرامے کی شکل دے دی۔ یہ پروڈکشن بابرجاوید اور اے اینڈ بی کمپنی کی پیشکش ہے۔

IMG (2)
IMG (3)

ڈرامے کو موسیقی، رقص اور شاہ و جلال سے مرصع سیٹوں سے مزین کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ڈرامے کے اہم اداکاروں میں عمیر جسوال، میشا شفیع، حنا خواجہ بیات، فضہ علی، ثانیہ سعید اور جاناں ملک شامل ہیں۔

ڈرامے کے پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ موو محل اپنی پرووڈکشن اور کہانی کے اعتبار سے پاکستانی ٹیلیویژن کے اردو ڈرامے میں ایک نئی روایت قائم کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے