ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کوئی راکٹ سائینس نہیں تھی میاں صاحب کو انکے ایڈوائیزر صحیح مشورہ نہیں دے رہے انکو قوم سے خطاب کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ اگر میں ہوتا تو سب سے پہلے پالیمانی پارٹیز کے ہیڈز سے ملک کر پوچھتا کہ وہ کیا چاہئتے ہیں

انہوں نے کہا پانامہ لیکس پر تمام سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن چاہتی ہیں جس کے ٹرم آف ریفرنس بھی مشترکہ اپوزیشن سے ملکر طے کیئے جا سکتے ہیں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو استعفی بھی ہو جاتا اور کیس بھی مکمل ہو جاتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے باہر جاتے ہی میرا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ کسی عدالت کی جانب سے ایسا کرنے کو نہیں کہا گیا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چھوٹو گینگ کا مکمل صفایا ہونا چاہیئے چھوٹو کے زندہ گرفتار ہونے پر مزید انکشافات ہونگے جیسے عزیر بلوچ کے معاملے پر ہوا انہوں نے کہا کہ لیہ سانحہ پر افسوس ہے اسے نظر انداز کیا گیا اگر متاثرین کو فوری طور پر بڑے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا جاتا تو بہت سی جائیں بچائی جا سکتی تھیں انہوں نے کہا کہ اگر لیہ جیسا واقعہ لاہور کے قریب ہو جاتا تو قیامت آجاتی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے