آئی سی سی پربگ تھری کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے تیاریاں مکمل

دبئی:آئی سی سی پربگ تھری کی اجارہ داری ختم کرنے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، آزادانہ حیثیت میں کام کرنے والے جمہوری چیئرمین کا انتخاب مئی میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹیوبورڈ کا اجلاس دبئی میں ہوا، جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے، گورننگ باڈی کوبگ تھری کے چنگل سے نکالنے کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے، فل کونسل آئندہ چند ہفتوں کے دوران آئین میں ترامیم کی منظوری دے گی۔

جس کے بعد آزادانہ چیئرمین کا انتخاب مئی میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا، عہدے کیلئے نامزدگی کا حق آئی سی سی ڈائریکٹرزکوہوگا۔

اجلاس میں آئرلینڈ اورافغانستان کیلئے پانچ پانچ لاکھ ڈالرزون ڈیفنڈ کی منظوری دی گئی، حکومت کی مداخلت کے باعث نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل کردی گئی۔

بورڈ میٹنگ میں ویسٹ انڈین کرکٹرزکی سرزنش کی گئی، ارکان کا کہنا تھا کہ ورلڈ چیمپیئن ویسٹ انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں نے میڈیا کے سامنے جس طرح کی باتیں کیں وہ ناقابل قبول ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے