کاشف ڈیوڈ کا لیگی رہنما سمیت 30 قتل کا اعتراف

کراچی: گزشتہ روز رینجرز کی کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر کاشف عرف ڈیوڈ نے ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس اہلکاروں اور اہم سیاسی رہنماؤں سمیت 30 سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

رینجرز ترجمان کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق کاشف عرف ڈیوڈ نے دوران تفتیش حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنما زوہیر اکرم ندیم اور بہاری قومی مومنٹ کے رہنما آفتاب ملک کے قتل کا بھی اعتراف کیا۔

ترجمان کے مطابق کاشف ڈیوڈ 1995 سے بدنام ٹارگٹ کلر اجمل پہاڑی کی ٹیم کا حصہ تھا اور 2005 سے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کی ایم) کی رابطہ کمیٹی اور تنظیمی کمیٹی کے کہنے پر ٹارگٹ کلنگ ٹیم چلا رہا تھا۔

رینجرز ترجمان کے مطابق کاشف ڈیوڈ سے تفتیش جاری ہے۔

کاشف ڈیوڈ کو گذشتہ شب عزیزآباد کے علاقے نائن زیرو میں چھاپے کے دوران رینجرز نے گرفتار کیا گیا تھا۔

رینجرز عہدیدار کرنل فیصل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، جو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر تھا اور طویل عرصے سے بیرون ملک مفرور تھا۔

ملزم کی نشاندہی پر رینجرز اہلکاروں نے مخصوص گھروں کی تلاشی لی جہاں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔ قبضے میں لیے جانے والے اسلحے میں بارودی مواد، کلاشنکوف، ایل ایم جیز، آر پی جیز اور گولیوں کے علاوہ رینجرز کی وردیاں بھی شامل تھیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے