‘پاکستان کی خارجہ پالیسی میں چین کا اہم کردار’

کمبریج: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ چین کے پاکستان کے ساتھ اسٹریٹیجک، تاریخی، مسائل سے پاک اور خارجہ پالیسی کے حوالے سے اہم تعلقات قائم ہیں۔

ہارورڈ یونیورسٹی میں ‘مستقبل کی سفارت کاری’ کے نام سے ایک پروگرام سے خطاب میں ملیحہ لودھی نے پاکستان کے علاقائی اور عالمی ایجنڈے پر بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے زور دیا کہ قومی ترجیحات میں بین الاقوامی معاملات کیلئے پاکستان کے کردار کی ایک ‘اہم ریاست’ کے طور پر عکاسی ہوتی ہے۔

قومی ترجیحات بتاتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اس میں معاشی بحالی، پاکستان بھر میں دہشت گردوں اور پُرتشدد انتہا پسندی کا خاتمہ کرنا، ملک کی اسٹریٹیجک صلاحیت کا تحفظ اور خطے میں امن او استحکام کا قیام کرنا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ملیحہ لودھی نے افغانستان کی کشیدگی کے خاتمے اور پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کو مستقل بنیادوں پر معمول کے مطابق لانے کو بھی قومی ترجیحات کا حصہ قرار دیا ہے۔

ملیحہ لودھی نے پاکستان کی ترجیحات میں خطے میں معاشی تعاون اور رابطے کو بھی قرار دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاک-چین اقتصادی راہ داری خطے کے معاشی تعاون کیلئے اہم اور معاشی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

[pullquote]امریکا کہ ساتھ متوازی تعلقات
[/pullquote]

امریکا اور پاکستان کے درمیان متوازی تعلقات کے حوالے سے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو چین اور امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی نوعیت کو ‘صفر’ قرار دیتے ہیں ان کو تاریخ کو یاد کرنا چاہیے جس سے اس قسم کی سوچ کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے سابق صدر ریچرڈ نیکسن کے دور حکومت میں امریکا اور چین کے درمیان جب سرد جنگ کا آغاز ہوا تو پاکستان نے دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے ساتھ ایسے ہی تعلقات برقرار رکھے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے