بالواسطہ ٹیکسز کا نفاذ غیر اسلامی اور شرعی اصولوں کے منافی ہے.مولانا شیرانی

اسلامی نظریاتی کونسل میں اسلامی نظام معیشت پر منعقد سیمینار کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا محمد شیرانی کا کہنا تھا کہ بالواسطہ ٹیکس صنعت کار اور تاجر کی بجائے صارف ادا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ ٹیکس صرف آمدن پر لگایا جاسکتا ہے، صارفین سے اشیاء کی خریداری پر ٹیکس وصولی غیراسلامی اور شرعی اصولوں کے منافی ہے۔

مولانا محمد خان شیرانی نے حکومت پر زور دیا کہ ملک میں پیسے کا ارتکاز اور دولت کی نمود و نمائش روکنے کے لیے قانون سازی کی جائے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ کاغذ کی کرنسی کے پیچھے کوئی ٹھوس زر نہ ہونے کے باعث یہ نظام کھوکھلا ہے، اصل زر اور جنس مبادلہ صرف سونا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آٹھویں صدی کے عالم اسلام میں سونے کے دینار متعارف کروائے گئے جنہیں دنیا کے کچھ حصوں میں 19ویں صدی تک استعمال کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے