کیا آپ پرفیوم کا ٹھیک استعمال کررہے ہیں؟

پرفیوم استعمال کرنے کا شوق کس کو نہیں ہوتا اور موسم گرما میں تو اس کی ضرورت بھی زیادہ محسوس ہونے لگتی ہے۔

تاہم بیشتر افراد خوشبویات کے استعمال کے حوالے سے زیادہ واقف نہیں ہوتے اور اس وجہ سے مہنگے سے مہنگے پرفیوم کی مہک بھی بہت جلد اڑ جاتی ہے۔

درحقیقت مرد و خواتین کسی پرفیوم کو لگاتے ہوئے چند بڑی غلطیاں کرتے ہیں۔

جیسے بہت زیادہ لگانا، لگانے کے بعد جلد پر ملنا اور غلط جگہوں پر اس کا اسپرے وغیرہ۔

پرفیوم میں موجود آئل جلد کے قدرتی تیل سے ملکر جذب ہونے کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے تاکہ ایک منفرد مہک پیدا کی جاسکے اور ایسا اس صورت مین ممکن نہیں جب آپ اسے لباس پر چھڑکیں۔

تو کبھی بھی پرفیوم کو جلد کے علاوہ کسی جگہ نہ لگائیں۔

تاہم جلد پر کہاں لگایا جائے یہ بات بھی اہمیت رکھتی ہے، اگر آپ کسی گرم جگہ پر اسے لگاتے ہیں جو گرم ہوکر پرفیوم کی مہک کو دن بھر منتشر کرتی رہتی ہے، بہت زیادہ گرم ہونے پر خوشبو بھی بہت تیزی سے پھیل سکتی ہے، زیادہ ٹھنڈی جیسے ہتھیلیاں پر لگانے کی صورت میں خوشبو زیادہ دور تک نہیں جاتی۔

تو کسی کلون کو لگانے کی بہترین جگہ گردن اور سینے پر اس کا چھڑکاﺅ ہے جہاں پرفیوم کی مہک جلد پر کافی دیر تک برقرار رہتی ہے۔

جہاں تک اس کی مقدار کی بات ہے تو کم مقدار ہی زیادہ دیر تک برقرار رہتی ہے جبکہ بہت زیادہ چھڑکاﺅ ارگرد موجود افراد کے لیے سر میں درد کا باعث بھی بن سکتی ہے اور ہوسکتا ہے کہ ان مریضوں میں آپ بھی شامل ہوں۔

اور آخر میں جہاں تک پرفیوم کو جسم پر ملنے کی بات ہے تو ایسا نہیں کیا جانا چاہئے، یہ کوئی لوشن نہیں جسے جلد میں جذب کرنا ہو، اس کا آئل خود ہی قدرتی آئلز سے مل جاتا ہے، اس کو ملنے سے وہ بہت تیزی سے جلد میں جذب ہوجائے گا اور بہت جلد مہک ختم ہوجائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے