ڈاکٹرعاصم امارات کے سفارتخانے کیا کرنےگئےتھے ؟

کرپشن کے الزام میں زیر حراست سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کومتحدہ عرب امارات ایمبیسی جانے کی اجازت ملی گئی تھی۔۔ وہ وہاں گئے اورکچھ کاغذات پردستخط کرکے آگئے اب پتہ چلا ہے کہ وہ کاغذات پاور آف اٹارنی تھے۔۔

سابق وزیرپٹرولیم نے اپنے تمام اثاثے اپنے کینڈین بیٹے عماد حسین کو دے دیے ڈاکٹرعاصم کے اکاؤنٹس ،بانڈز ،شیئرز،پلاٹس اور کاروبار کے اختیارات ان کےبیٹےکو منتقل ہوگئے

ڈاکٹر عاصم نےجے آئی ٹی میں مبینہ طور پربیرون ملک کمپنیوں اور کرپشن سے پیسہ بنانےکا اعتراف کیاتھا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے