میچ برابر، لیسٹر کو چمپیئن بننے کے لیے انتظار کرنا پڑے گا

اس برس پریمیئر لیگ میں لیسٹر کی شاندار کاکردگی شائقینِ فٹبال کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بنی ہے.

اتوار کو پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور لیسٹر سٹی کے مابین کھیلے جانے والے ایک اہم میچ میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

اس میچ کو ایک تاریخی میچ قرار دیا جارہا تھا کیونکہ اگر لیسٹر اس میں فاتح ہوتا تو وہ اپنی 132 سالہ تاریخ میں پہلی بار پریمیئر لیگ یعنی برطانیہ کی سب سے اہم فٹبال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیتا۔

لیکن اب چمپیئن بننے کے لیے لیسٹر کو کم از کم مزید ایک روز کا انتظار کرنا پڑے گا۔

اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے اینتھونی مارشل نے گول کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلائی لیکن صرف نو منٹ بعد لیسٹر کےویس مورگن نے گول کرکے مقابلہ برار کر دیا۔

لیسٹر کے قریبی حریف ٹوٹنہم کا پیر کو چیلسی سے مقابلہ ہے اگر ٹوٹنہم جیتنے میں ناکام رہتا ہے تو لیسٹر پریمیئر لیگ کا چمپیئن بن جائے گا۔

مانچسٹر یونائٹیڈ کے خلاف میچ میں لیسٹر کے سٹار کھلاڑی جیمی وارڈی پابندی کے باعث نہیں کھیل پائے۔

لیسٹر کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی مالیت تقریباً سات ملین پاونڈ ہے جبکہ اس کی کچھ حریف ٹیموں کی مالیت کئی سو ملین پاونڈ ہے.

جیمی وارڈی نے ٹوٹنہم کےخلاف میچ میں ریڈ کارڈ دکھائے جانے پر جس رویے کا مظاہرہ کیا تھا اس کی وجہ سے ان پر دو میچوں کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ لیسٹر سٹی فٹ بال کلب ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے دھانے پر ہے۔

اس برس پریمیئر لیگ میں لیسٹر سٹی کی شاندار کاکردگی شائقینِ فٹبال کےلیے خوشگوار حیرت کا باعث بنی ہے۔

لیسٹر کا شمار پریمیئر لیگ کے بڑے اور مہنگے کلبوں میں نہیں ہوتا۔گزشتہ برس کلب کی کارکردگی کافی مایوس کن تھی اور عام خیال کیا جا رہا تھا کہ کلب پریمیئر لیگ سے نکل جائےگا۔

ایک اندازے کے مطابق لیسٹر سٹی کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی مالیت تقریباً سات ملین پاونڈ ہے جبکہ اس کی کچھ حریف ٹیموں کی مالیت کئی سو ملین پاونڈ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے