ماہ میر کی جھلک

می رقصم میڈیا پرائیوٹ لمٹیڈ کی جانب سے ریلیز کی جانے والی فلم ماہ میر کے اداکار ان دنوں مک بھر میں فلم کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ گزشتہ ماہ دبئی کے ایک معروف ہوٹل میں بھی فلم کی کاسٹ نے میڈیا سے ملاقات کی۔

اس سلسلے میں ہم فلمز اور ایورریڈی پکچرز کی جانب سے ڈسٹری بیوٹ کی جانے والی اس فلم کی کاسٹ، ڈائرکٹر اور پروڈدیوسر نے کراچی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس میں شرکت کی جس میں فلم کا میوزک بھی لانچ کیا گیا۔
Cast of Mahemir on stage
تقریب میں میڈیا کے سامنے میر کے کچھ اشعار سنوانے کے بعد فلم کا ٹریلر دکھایاگیا جس کے بعد فلم کا گانا ’اس کا خرام‘ پیش کیا گیا۔

فلم کے گانے کی ویڈیو آن لائن بھی دستیاب ہوگی جسے باآسانی سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکےگا۔ پریس کانفرنس میں اعلان کیاگیا کہ روزانہ فلم کے ایک گانے کی ویڈیو آن لائن جاری کی جائے گی یہاں تک کہ فلم کی ریلیز سے قبل فلم کے تمام گانےانٹرنیٹ پر موجود ہوں گے۔

اس موقع پر ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی سینما کے نئے جنم اور اس کی پذیرائی پر زور دیا، جبکہ فلم کے ہدایت کار انجم شہزاد، اداکاروں فہد مصطفیٰ، ایمان علی، علی خان اور ہم فلمز کے پروڈیوسر بدر ا کرام نے حاضرین کو فلم کے بارے میں اپنے خیالات اور تجربات سے آگاہ کیا۔

فلم کے مصنف سرمد صہبائی نے ٹیلی فون پر پریس کانفرنس سےبات کرتے ہوئےکہا کہ ماہ میرکی کہانی میں جمال اور میر تقی میر کے کردار کس طرح ایک دوسرے میں الجھے ہوئے ہیں.
Fahad Mustafa & Iman ALi
ماہ میر کو سرمد صہبائی نے تحریر کیا ہے۔ فلم کی ہدیات انجم شہزاد نے دی ہیں، جبکہ پروڈیوسر ساحر رشید اور خرم راناہیں۔فلم کی موسیقی معروف موسیقار شاہی حسن نے ترتیب دی ہے۔

فلم کا مرکزی کردار فہد مصطفیٰ نے ادا کیا ہے جوکہ بقول اداکار کے ان کی زندگی کا سب سے چیلنجنگ رول رہا ہے۔ فلم کی ہیروئن ایمان علی ہیں جبکہ منظر صہبائی، صنم سعید او علی خان نے بھی فلم میں اہم کردار ادا کیے ہیں۔

فلم کی کہانی ایک نوجوان شاعر کے گرد گھومتی ہے جس کے حالات میر تقی میرکی زندگی سے مماثلت رکھتے ہیں۔
Iman ALi, Sultana Siddiqui, Fahad Mustafa & Anjum Shehzad
ماہ میر عرب امارات میں ۵ مئی جبکہ پاکستان بھرمیں۶ مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

پریس کانفرنس کے انعقاد کی زمہ داری سٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس نے کامیابی سے نبھائی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے