انگلینڈ کا دورہ: احمد شہزاد، عمر اکمل ڈراپ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جولائی میں انگلینڈ کے دورے کے لیے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر سکواڈ میں شامل نہیں کیا ہے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق پاکستانی قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ انھوں نے سابق کوچ وقار یونس کی رپورٹ پڑھی ہے اور اس فیصلے پر پہنچنے سے قبل قومی ٹیم کے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے۔

انضمام الحق نے 35 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا۔ اس سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی فٹنس کو اگلے ہفتے سے لاہور میں قائم ہونے والے کیمپ میں دیکھا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق 14 مئی سے چار جون تک ایک اور کیمپ ایبٹ آباد میں لگے گا جس کے بعد حتمی 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔
پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی کے لیے آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور فاسٹ بولر محمد عرفان کو شامل نہیں کیا ہے۔

اس بارے میں انضمام الحق نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میں وہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے دورے میں پاکستان چار ٹیسٹ میچ، پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گا۔ یہ دورہ 14 جولائی سے شروع ہو گا۔
عمر اکمل اور احمد شہزاد کے بارے میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کی خبریں آتی رہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے