چوہوں سے ڈرنے والوں نے پنجاب کے شیر کو للکارا ہے.فضل الرحمان

نواز شریف اور فضل الرحمان دونوں بنوں کے جلسہ گاہ میں پگڑیاں اور کالے چشمے میں پہنے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے داخل ہوئے .

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی – ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ صوبے میں مینڈیٹ کا دعویٰ کرنے والے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ملک میں احتساب ہوگا تو سب کا ہوگا۔

تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں میں اخلاقی اقدار کو پامال کیا جاتا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ صوبائی حکومت کی سب سے بڑی ڈیوٹی چوہوں کو مارنا ہے، چوہوں سے ڈرنے والوں نے پنجاب کے شیر کو للکارا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا پسماندہ علاقے میں آمد سے ترقی کا آغاز ہو گیا ہے، گزشتہ 67 سال میں پسماندہ علاقوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا، ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں وزیر اعظم نوازشریف کے جلسہ گاہ پر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی- ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے