پاکستان اور دنیا بھر سے آج کی اہم ترین خبروں پر مشتمل پہلا آن لائن بلیٹن

[pullquote]پاکستان
[/pullquote]

[pullquote]نیا پاکستان بنانے والے نیا صوبہ بھی نہ بنا سکے. نواز شریف
[/pullquote]

nawaz

بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونوا کے لوگ 2013 کے عام انتخابات میں سنہرے خوابوں میں پھنسے، ہیلی کاپٹر سے صوبہ کو دیکھ لیا لیکن نیاپاکستان یا نیا خیبر پختونخوا نہیں ملا، نیا پاکستان بنانے کچھ نہیں کر رہے، عوام کو پتا چلنا چاہیے کہ کون خدمت اور کون دھرنوں کی سیاست کرتا ہے
بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب، بلوچستان اور دیگر صوبوں کے لوگ سنہرے خوابوں میں نہیں آئے، خیبر پختونخوا کے لوگوں کو سنہرے خواب دکھائے گئے، نیا خیبر پختونخوا کہاں ہے۔
جلسے میں جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی اکثریت شریک تھے، جن کی جانب سے وزیر اعظم زندہ باد کے نعرے بھی لگائے جا رہے تھے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں وزیر اعظم نوازشریف کے جلسہ گاہ پر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی- ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر رہنمائوں قائدین نے ان کا استقبال کیا۔

[pullquote]چوہوں سے ڈرنے والوں نے پنجاب کے شیر کو للکارا ہے.فضل الرحمان
[/pullquote]

nawaz fazal

نواز شریف اور فضل الرحمان دونوں بنوں کے جلسہ گاہ میں پگڑیاں اور کالے چشمے میں پہنے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے داخل ہوئے .
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی – ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ صوبے میں مینڈیٹ کا دعویٰ کرنے والے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، ملک میں احتساب ہوگا تو سب کا ہوگا۔
تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں میں اخلاقی اقدار کو پامال کیا جاتا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ صوبائی حکومت کی سب سے بڑی ڈیوٹی چوہوں کو مارنا ہے، چوہوں سے ڈرنے والوں نے پنجاب کے شیر کو للکارا ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا پسماندہ علاقے میں آمد سے ترقی کا آغاز ہو گیا ہے، گزشتہ 67 سال میں پسماندہ علاقوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا، ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں وزیر اعظم نوازشریف کے جلسہ گاہ پر جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی- ف) کے امیر مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا۔

[pullquote]پاناما لیکس کمیشن: اپوزیشن ٹی او آرز پر متفق
[/pullquote]

pamana

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے پاناما لیکس کے معاملے پر ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) پر حزب اختلاف کے اتفاق کا اعلان کردیا تاہم وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے پر اتفاق نہ ہوسکا۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حامد خان اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ہم استعفے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ کمیشن انکوائری اینڈ ٹرائل ایکٹ کے تحت بنایا جائے گا، املاک اور اثاثوں کی تفصیلات کےلیے تحقیقات کی جائیں۔
پی پی پی رہنما نے کہا کہ احتساب کا عمل سب سے پہلے وزیراعظم اور ان کے خاندان سے شروع ہونا چاہیے۔

[pullquote]6 افراد کا قاتل تختہ دار پر
[/pullquote]

hanged

سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل میں 6افراد کو قتل کرنے والے مجرم اصغرعلی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا.
مجرم نے 2009ء میں خوشاب کے علاقے نوشہرہ میں جائیداد کے تنازعے پراپنے بھائی، بھابی اور ان کے 4 بچوں کو قتل کردیا تھا۔
دسمبر 2014میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کے بعد سے ملک میں دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 400سے زائد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔

[pullquote]اسلام آبادمیں سرچ آپریشن،35افراد گرفتار
[/pullquote]

kidnapp

اسلام آباد :اسلام آباد میں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کر کے 10 افغان باشندوں سمیت35 افراد کوگرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق،آپریشن میں رینجرزاورپولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔
چار گھنٹے تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے دوران 150 سے زائد گھروں سمیت 400 دوکانوں کی تلاشی لی گئی۔
سرچ آپریشن کے دوران بھاری تعدادمیں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا،زیر حراست افراد سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیاہے۔
گرفتار افراد میں سے بیشتر افراد اپنی شناخت کرانے میں ناکام رہے۔

[pullquote]بلوچستان:ینگ ڈاکٹروں کاآج سےتمام اوپی ڈیزبند کرنےکا اعلان
[/pullquote]

opd

کوئٹہ:بلوچستان کے ینگ ڈاکٹروں نے آج سے صوبے بھر کے تمام سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مکمل طور پرکام بند کرنے کااعلان کردیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ اللہ مندوخیل نے سول اسپتال میں نیوز کانفرس کرتے ہوئے کہا 7 اپریل کو ینگ ڈاکٹرز کی پرامن ریلی پر تشدد کرکے ڈاکٹروں کو زخمی کیا گیا تھا، واقعہ کے بعد حکومتی کمیٹی قائم کی گئی لیکن ڈاکٹروں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
حفیظ اللہ مندوخیل نے منگل سے صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز مکمل بند کرنے کا اعلان کیا۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا مذاکراتی کمیٹی ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، بلکہ تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔

[pullquote]عالمی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]پاکستان کوایف16طیاروں کی فراہمی کیلئےفنڈنگ منسوخ
[/pullquote]

pak-f-sola

واشنگٹن:امریکی کانگریس نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کیلئے فنڈنگ منسوخ کردی،امریکا نے تصدیق کردی،جان کربی کا کہنا ہے پاکستان طیاروں کی رقم کا خود انتظام کرے۔
امریکی دفترخارجہ کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کانگریس نے ایف16 طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی تھی لیکن کچھ اہم ارکان نے اس کے لیے امریکی مالی مدد جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
جان کربی نے مزید کہا کہ” کانگریس کی مخالفت سے پاکستان کو آگاہ کردیا ہے کہ ایف 16 طیارے خریدنے کے لیے پاکستان کو رقم کا انتظام یا بندوبست خود کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح کی شرائط کانگریس نے لگائی ہیں، دفترخارجہ اصولاً ان کے خلاف ہے۔
رواں سال پاکستان کو دی جانے والی 74 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی فوجی امداد کا جو بجٹ کانگریس کے سامنے پیش کیا تھا اس کی منظوری کا عمل بھی فی الحال روک دیا گیا ہے۔
محکمہ خارجہ کے افسرکا کہنا ہےکہ یہ رقم پاکستان کو نہیں دی جا سکتی لیکن اگر کانگریس اپنا ذہن تبدیل کر لیتی ہے تو اسے جاری کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ اس معاملے پر کانگریس کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔

[pullquote]چار روز بعد ملبے سے سات ماہ کی بچی زندہ برآمد
[/pullquote]

160503090602_kenya_640x360_afpgetty_nocredit

چار روز بعد ملبے سے نکلنے والی اس بچی کو بظاہر کوئی چوٹ نہیں آئی
کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک عمارت کے گرنے کے چار روز بعد ایک سات ماہ کی بچی کو زندہ نکال لیا گیا۔
یہ چھ منزلہ عمارت بارش کے سبب منہدم ہو گئی تھی جس میں بائیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔
درجنوں افراد ابھی تک ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں لیکن ان کے زندہ بچ نکلنے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔
اس عمارت کے مالک پر غیر ارادی قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور انھیں منگل کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

[pullquote]اُسامہ بن لادن کے خلاف پانچ سال پہلے کارروائی ضروری ہو گئی تھی، اوباما
[/pullquote]

امریکی صدر باراک اوباما نے القاعدہ کے سربراہ اُسامہ بن لادن کی ہلاکت کے پانچ سال بعد غیر یقینی زمینی حالات کے باوجود اس کارروائی کی اجازت دینے کا دفاع کیا ہے۔ پیر کی شام اوباما نے امریکی ٹی وی چینل سی این این کو بتایا کہ یہ بن لادن کو پکڑنے کا بہترین موقع تھا۔ اوباما نے کہا، ’اگر ہم یہ کارروائی نہ کرتے تو وہ ہمارے ہاتھوں سے نکل سکتا تھا اور اُس کے دوبارہ منظر عام پر آنے میں کئی سال لگ جاتے‘۔ اوباما نے تب اس پُر خطر آپریشن کے احکامات یہ جانتے بوجھتے دیے تھے کہ ایبٹ آباد میں جس شخص کی شناخت اُسامہ بن لادن کے طور پر ہوئی ہے، ممکن ہے وہ کوئی اور شخص ہو۔ اوباما کے مطابق ’ہم یہ بھی جانتے تھے کہ اپنی اس کارروائی سے ہم پاکستان کو ناراض کریں گے‘۔ اوباما نے امید ظاہر کی کہ بن لادن کو مرتے وقت یہ بات ضرور یاد آئی ہو گی کہ امریکی عوام اُس کے ہاتھوں مرنے والے تین ہزار انسانوں کو بھولے نہیں تھے۔

[pullquote]ڈونلڈ ٹرمپ کے شکیل آفریدی سے متعلق بیان پر پاکستان کی شدید تنقید
[/pullquote]

پاکستان نے ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار بننے کے خواہاں ارب پتی سیاستدان ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے کہ وہ پاکستان پر دباؤ ڈال کر اُس پاکستانی ڈاکٹر کو جیل سے رہا کروا لیں گے، جس نے اُسامہ بن لادن کی تلاش میں امریکی خفیہ سروس سی آئی اے کی مدد کی تھی۔ اُنہتر سالہ ٹرمپ نے حال ہی میں فوکس نیوز سے باتیں کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر بننے کی صورت میں وہ پاکستان سے شکیل آفریدی کو دو منٹ میں رہا کروا لیں گے کیونکہ پاکستان امریکا سے بہت زیادہ ترقیاتی امداد لیتا ہے۔ پیر کو اپنے رد عمل میں پاکستانی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ٹرمپ کو کوئی غلط فہمی ہے، پاکستان امریکا کی نو آبادی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شکیل آفریدی سے متعلق کوئی فیصلہ ٹرمپ نہیں بلکہ پاکستانی عدالتیں کریں گی۔

[pullquote]عرب ممالک میں کرپشن عروج پر، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
[/pullquote]
بد عنوانی پر نظر رکھنے والی بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے آج مشرقِ وُسطیٰ میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی سے متعلق اپنی ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اس خطّے کے جن نو ملکوں کا سروے کیا گیا، اُن میں اوسطاً تیس فیصد شہریوں کو کسی بھی پبلک سروس کے لیے رشوت دینا پڑتی ہے۔ اس سروے میں عوامی خدمات کے جن چھ شعبوں کے بارے میں سوالات پوچھے گئے، اُن میں سے رشوت کے حوالے سے سب سے خراب ریکارڈ عدلیہ کا رہا۔ اس سروے کے لیے گیارہ ہزار شہریوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سب سے خراب ریکارڈ یمن کا رہا، جہاں ستتر فیصد شہریوں نے کہا کہ اُن کا کوئی کام رشوت کے بغیر نہیں ہوتا۔

[pullquote]اسرائیل میں کرپشن میں ملوث جرمن ادارے سیمینز کو 38 ملین یورو جرمانہ
[/pullquote]
جرمن الیکٹرک انڈسٹری کے بڑے ادارے سیمینز نے اسرائیل میں کرپشن کے ایک کیس میں ملوث ہونے کے بعد اڑتیس ملین یورو جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے یہ خبر یروشلم میں وزارتِ انصاف کے حوالے سے جاری کی ہے۔ جریدے گلوبز کے مطابق سن 2000ء کے لگ بھگ سیمینز نے ٹربائنز کا ایک آرڈر حاصل کرنے کے لیے مبینہ طور پر اسرائیلی الیکٹرک کارپوریشن کے چھ سرکردہ عہدیداروں کو رشوت دی تھی۔ ان چھ عہدیداروں کو دسمبر 2014ء میں گرفتار کر لیا گیا تھا اور آج کل انہیں رشوت ستانی، فراڈ اور منی لانڈرنگ کے مقدمات کا سامنا ہے۔

[pullquote]امریکی وزیر خارجہ کیری کا شامی شہر حلب میں فائر بندی پر اصرار
[/pullquote]

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جنیوا میں اپنی ملاقاتوں میں شام میں فائر بندی کی پاسداری پر زور دیا ہے۔ اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر اور اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب اسٹیفان ڈے مِستورا کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد کیری نے اس سلسلے میں مثبت توقعات کا اظہار کیا تاہم یہ بات بھی واضح کی کہ ابھی اصل ہدف حاصل نہیں ہوا ہے۔ کیری نے لڑائی کی زَد میں آئے ہوئے شہر حلب میں ہسپتالوں اور شہریوں پر حالیہ حملوں کو غیر ذمے درانہ قرار دیا۔ نیوز ایجنسی تاس کے مطابق کیری نے روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف کے ساتھ بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

[pullquote]اسپین میں چھبیس جون کو نئے انتخابات ہوں گے
[/pullquote]

اسپین کے بادشاہ فلیپ ششم نے ملک میں ایک نئی حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد چھیس جون کو نئے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ بیس دسمبر کو منعقدہ عام انتخابات کے بعد ایک نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مقررہ مدت پیر کی نصف شب کو اپنے اختتام کو پہنچ گئی تھی۔ گزشتہ ساڑھے چار مہینوں کے دوران سب سے زیادہ نشستوں پر کامیابیاں حاصل کرنے والی چار بڑی جماعتوں کے درمیان مخلوط حکومت کے قیام پر کوئی اتفاقِ رائے سامنے نہ آ سکا۔ اسپین کی تاریخ میں اس طرح سے نئے انتخابات کے انعقاد کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ اگرچہ وزیر اعظم ماریانو راخوئے کی قدامت پسند پیپلز پارٹی نے دسمبر کے انتخابات جیت لیے تھے تاہم یہ جماعت کامل اکثریت حاصل نہیں کر سکی تھی۔ راخوئے کو ہی نہیں بلکہ سوشلسٹوں کے قائد پیدرو سانچیز کو بھی مخلوط حکومت کے قیام کے لیے کوئی اتحادی میسر نہیں آ سکا تھا۔

[pullquote]ترک فوج اور کرد عسکریت پسندوں میں تصادم، دو فوجی اور پانچ جنگ جو ہلاک
[/pullquote]

ترک جنگی طیاروں نے کل پیر کی شام کردستان ورکرز پارٹی PKK کے ٹھکانوں پر حملے کر کے اٹھارہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ اس سے پہلے ترک فوج نے آج منگل کو یہ بھی بتایا کہ PKK کے راکٹ لانچرز اور رائفلوں سے مسلح عسکریت پسندوں نے جنوب مشرقی ترکی میں ترک فوج کی ایک چوکی پر حملہ کر دیا۔ عراق اور ایران کے ساتھ ملنے والی ترک سرحد پر ہوئے اس حملے کے بعد ایک جھڑپ کے دوران دو ترک فوجی اور پانچ کرد عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ ترکی اور اُس کے حلیفوں کی جانب سے دہشت گرد گروہ قرار دیے جانے والے گروپ PKK نے اپنی مسلح جدوجہد 1984ء میں شروع کی تھی۔ تب سے اب تک اس تنازعے میں چالیس ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

[pullquote]ترک حکومت کے ساتھ معاہدے کے بعد یونان پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد میں نمایاں کمی
[/pullquote]

تازہ اعداد شمار کے مطابق اپریل کے مہینے میں یونان پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد گزشتہ سال اسی مہینے میں اس یورپی ملک میں آنے والے مہاجرین کی تعداد سے نمایاں طور پر کم رہی۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین یُو این ایچ سی آر کے مطابق اس سال اپریل میں ترکی سے کشتیوں کے ذریعے مجموعی طور پر تین ہزار چار سو انہتر افراد یونان پہنچے جب کہ اپریل 2015ء میں یہ تعداد تیرہ ہزار پانچ سو چھپن رہی تھی۔ یہ کمی کشتیوں کے ذریعے یونان کا رخ کرنے والے مہاجرین کی تعداد کم کرنے سے متعلق اُس معاہدے کے بعد دیکھنے میں آ رہی ہے، جس پر یورپی یونین نے ترکی کے ساتھ دست خط کیے تھے۔

[pullquote]سولر امپلس ٹو کی ایک اور کامیاب پرواز
[/pullquote]

شمسی توانائی سے چلنے والا آزمائشی طیارہ ’سولر امپلس ٹو‘، جو سان فرانسسکو سے روانہ ہوا تھا، پندرہ گھنٹے اور باون منٹ کی پرواز کے بعد کامیابی کے ساتھ امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فِینِکس میں اتر گیا۔ یہ آزمائشی طیارہ صاف ستھری اور ماحول کے لیے بے ضرر ٹیکنالوجی کی طرف توجہ دلانے کے لیے آج کل دنیا بھر کے سفر پر نکلا ہوا ہے۔ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات سے اپنا سفر شروع کرنے والے اس طیارے نے ابھی ایک ہفتہ قبل ساٹھ گھنٹے تک پرواز کرتے ہوئے بحر اوقیانوس کو عبور کیا تھا۔ اس طیارے کو تریسٹھ سالہ آندرے بورش برگ اور اُن کے اٹھاون سالہ ساتھی بیرتراں پِکارد مل کر اڑا رہے ہیں۔

[pullquote]سنگاپور میں آٹھ بنگلہ دیشی مزدور گرفتار، ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے رکن ہونے کا شبہ
[/pullquote]

سنگاپور میں آٹھ بنگلہ دیشی ورکرز کو اس شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے کہ وہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے رکن ہیں اور اس شدت پسند تنظیم کی طرف سے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سنگاپور کے حکام کے مطابق تعمیراتی شعبے میں سرگرم ان کارکنوں کو گزشتہ مہینے حراست میں لیا گیا تھا اور اب اُن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ پہلے شام اور عراق جا کر لڑائی میں شریک ہونا چاہتے تھے لیکن اس میں ناکامی کے بعد اب وہ بنگلہ دیش جا کر جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے اور ایک اسلامی حکومت قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

[pullquote]ترکی میں متعدد اراکینِ پارلیمان کی خصوصی مراعات کے خاتمے کا عمل
[/pullquote]

ترک نیوز ایجنسی انادولو نے بتایا ہے کہ ترک پارلیمان کے آئینی کمیشن نے متعدد اراکین کو حاصل خصوصی مراعات کے خاتمے کی راہ ہم وار کر دی ہے۔ اس آئینی ترمیم کے نتیجے میں کرد نواز اپوزیشن جماعت ایچ ڈی پی خاص طور پر دباؤ میں آ جائے گی۔ اس آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہو گی۔ انادولو نیوز ایجنسی کے مطابق پانچ سو پچاس رکنی پارلیمان کے 136 ارکان اس ترمیم کی زَد میں آ سکتے ہیں۔ ایچ ڈی پی کے اُنسٹھ میں سے پچاس ارکان کی خصوصی مراعات ختم ہو سکتی ہیں یعنی کسی عدالت کی طرف سے سزا پانے کی صورت میں یہ ارکان اپنی پارلیمانی نشست سے محروم ہو جائیں گے۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں[/pullquote]

[pullquote]آفریدی کا عمر اکمل اور احمد شہزاد کو مشورہ
[/pullquote]

afridi

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ڈسپلن مسائل کے سبب قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ سے باہر کیے جانے والے نوجوان کرکٹرز عمر اکمل اور احمد شہزاد کو کرکٹ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔
انضمام الحق کی زیرسربراہی قائم پاکستان کرکٹ کی نئی سلیکشن کمیٹی نے ڈسپلن کی بنیاد پر عمر اکمل اور احمد شہزاد کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جبکہ نوجوانوں کو مواقع دینے کی غرض سے شاہد آفریدی کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں سلیکشن کمیٹی کی جانب سے نوجوانوں کو مواقع دینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے جلد ٹیم میں واپسی کا عزم ظاہر کیا تھا۔
مایہ ناز آل راؤنڈر نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کے نام شامل نہ ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ انہیں کیوں ڈراپ کیا گیا لیکن اگر اس کی وجہ ڈسپلن ہے تو انہیں اس پر توجہ دیتے ہوئے کرکٹ میں سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

[pullquote]ٹوٹنہم کا میچ ڈرا، لیسٹر انگلش پریمیئر لیگ کی نئی چیمپیئن
[/pullquote]

57286e4b09c5e

جب انگلش پریمیئر لیگ کا نیا سیزن شروع ہوا تو اکثر لوگ چیلسی کو ٹائٹل کے دفاع کیلئے فیورٹ قرار دے رہے تھے جبکہ متعدد لوگ مانچسٹر سٹی کو اس مرتبہ لیگ کا چیمپیئن بنتے دیکھنا چاہتے تھے۔
لیکن جہاں لیگ کے آغاز میں دفاعی چیمپیئن چیلسی کے بدترین کھیل نے شائقین کو شدید مایوسی سے دوچار کیا تو دوسری جانب کسی عجوبے کی مانند ابھرنے والی لیسٹر کی ٹیم نے اپنے شاندار کھیل سے شائقین کے دل موہ لیے۔
گزشتہ سیزن میں جب لیسٹر نے 17ویں پوزیشن حاصل کی تو کسی کو حیرت نہ ہوئی کیونکہ ایک سیزن قبل ہی اس نے سیکنڈ ڈویژن کی چیمپیئن شپ کھیلی تھی اور ان کیلئے لیگ کی فرسٹ ڈویژن کھیلنا ہی اپنے آپ میں بڑا کارنامہ تھا۔
لیگ کے 2015-16 کے سیزن میں بڑی بڑی ٹیموں کو مات دے کر فیورٹ کی شکل اختیار کرنے والی لیسٹر نے بالآخر تاریخ رقم کرتے ہوئے انگلش پریمیئر لیگ کا چیمپیئن بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

[pullquote]شوبز
[/pullquote]

[pullquote]ہرتیک اور میرے بیچ صلح کی کوئی گنجائش نہیں،سوزان
[/pullquote]

ritik1000000000

ممبئی:بھارتی سپر اسٹار ہرتیک روشن کی سابقہ بیوی سوزان خان کے بارے میں گزشتہ کچھ دنوں سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ واپس اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی ہیں ،جبکہ سوزان نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسا کچھ بھی نہیں چاہتیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے انڈین ایکسپریس کے مطابق سوزان نے ان کے اور ہرتیک کے بیچ سب کچھ ٹھیک ہونے کی افواہوں سے تنگ آکر لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے بارے میں غلط افواہیں پھیلا نا بند کریں۔
ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے اور ہرتیک کے بیچ اب کچھ نہیں ہو سکتا،تاہم ہم دونوں ہمیشہ اچھے والدین کا فرض نبھائیں گے۔
دونوں کی طویل اور کامیاب شادی کا اختتام اداکارہ کنگنا رناوت اور ہرتیک کا اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد ہوا تھا۔

[pullquote]دیپیکا کبیر خان کی آنے والی فلم سے آؤٹ
[/pullquote]

نئی دہلی:بولی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون جن کے بارے میں خبریں تھیں کے کبیر خان کی سلمان خان کے ساتھ آنے والی فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے،اب فلم میں نہیں دیکھی جائیں گی۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق اداکارہ چاہتی تھیں کہ فلم ساز فلم ‘ٹیوب لائٹ’میں انکا حصہ آگے بڑھا دیں۔تاہم ایسا لگتا ہے اب وہ اس فلم کا حصہ نہیں ہیں۔
یہ بات سامنے آئی ہے فلم کی لیڈنگ لیڈی کیلئےچائنیز چہرے کی ضرورت تھی، لہٰذااب فلم ساز کردار کے مطابق چہرہ تلاش کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے