11 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق

اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے 11 مزید دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کی توثیق کردی۔

فوجی عدالتوں نے تمام دہشت گردوں کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق موت کی سزا پانے والے دہشت گرد دہشتگردی اور اغوا کی سنگین واردتوں سمیت تعلیمی اداروں اور موصلاتی نظام تباہ کرنے میں ملوث تھے۔

سزا پانے والوں کا تعلق کالعدم تحریک پاکستان سے ہے۔

اعلامیے کے مطابق جن مجرموں کو سزا کی توثیق کی گئی، ان میں محمد عمر، حمید اللہ، رحمت اللہ، محمد نبی اور مولوی دلبر خان شامل ہیں۔ رضوان اللہ، گل رحمن، محمد ابراہیم، سردار علی، شیر محمد خان اور محمد جواد بھی سزا موت پانے والوں میں شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے