پاکستان اور دنیا بھر سے آج کی اہم ترین خبروں پر مشتمل پہلا آن لائن بلیٹن

[pullquote]پاکستان
[/pullquote]

[pullquote]پاناماکمیشن:اپوزیشن کےٹی او آرز وزیراعظم کو ارسال
[/pullquote]

572aefde323fb

اسلام آباد: پانامہ لیکس کے معاملے پر قائم ہونے والے کمیشن کے ضابطہ کار (ٹی او آرز) پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا۔
خورشید شاہ کی جانب سے وزیراعظم کو ارسال کیے گئے خط کے ہمراہ تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن پر متحدہ حزب اختلاف کے ٹی او آرز بھی منسلک کیے گئے ہیں۔
خط میں خورشید شاہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر یہ ٹی او آرز منظور کیے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے 3 مئی کے تیار کردہ ٹرمز آف ریفرنس پر کارروائی کرے۔

[pullquote]پاکستان افغان امن مذاکرات کے آغاز کیلئے پرامید
[/pullquote]

taliban

اسلام آباد: طالبان کے نمائندوں کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران تو افغان امن مذاکرات کے حوالے سے پیش رفت سامنے نہیں آئی، لیکن اس دورے نے پاکستانی حکام کو امن مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی امید دے دی ہے۔
طالبان نمائندوں کے دورے کے حوالے سے ایک سینئر عہدیدار نے پس پردہ گفتگو کے دوران کہا کہ طالبان نے انکار نہیں کیا، وہ صورتحال کا دوبارہ جائزہ لے رہے ہیں۔
گزشتہ ہفتے قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے شہاب الدین دلاور، جان محمد مدنی اور ملا عباس پر مشتمل تین رکنی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔
عہدیدار کا کہنا تھا کہ طالبان کی مستقبل کی حکمت عملی، افغانستان میں جنگ کی صورتحال اور اور افغان حکومت کی مذاکرات کے حوالے سے پوزیشن پر منحصر ہوسکتی ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا ایک روز قبل ایک صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگرچہ طالبان نے نئے حملوں کے آغاز کا اعلان کیا ہے، لیکن اب تک انہوں نے کوئی بڑا آپریشن نہیں کیا، جس سے امید ملتی ہے کہ اگر زمینی صورتحال مستحکم رہی تو امن مذاکرات جلد بحال ہوں گے۔

[pullquote]سورن سنگھ قتل کیس:2ملزمان کا اعتراف جرم
[/pullquote]

soran singh

بونیر: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی سردار سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں گرفتار 6 ملزمان میں سے 2 نے اعتراف جرم کرلیا۔
بونیر پولیس نے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد ملزمان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد اللہ کی عدالت میں پیش کیا۔
دوران سماعت 2 ملزمان تحصیل ناظم محمد عالم اور بہروز نے جرم کا اعتراف کیا جبکہ دیگر ملزمان نے جرم سے انکار کیا۔
جج نے تمام ملزمان جو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
سردار سورن سنگھ کو 25 اپریل کو خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

[pullquote]جرگےکافیصلہ:16سالہ لڑکی قتل کےبعدجلادی گئی
[/pullquote]

girl burn in car

ایبٹ آباد: صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہزارہ کے شہر ایبٹ آباد میں نویں جماعت کی طالبہ 16 سالہ لڑکی کو جرگے کے فیصلے کے بعد قتل کرکے جلانے والے 14 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جبکہ 3 مزید ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خرم رشید کے مطابق گذشتہ ماہ 23 اپریل کو ایبٹ آباد کے قریب واقع گاؤں مکول میں ایک نوجوان لڑکی صائمہ نے گھر سے فرار ہوکر پسند کی شادی کی، مذکورہ جوڑے نے فرار ہونے کے لیے نصیر نامی شخص کی گاڑی استعمال کی اور اس تمام واقعے کی رازدان صائمہ کی کلاس فیلو مذکورہ لڑکی عنبرین تھی۔
ڈی پی او کے مطابق فرار ہونے والے جوڑے کے اہلخانہ نے نصیر سے پوچھ گچھ کی اور 3 دن تک انھیں تلاش کرتے رہے، بعدازاں مکول کے کونسلر پرویز نے نصیر کے گھر پر ایک جرگہ بلوایا جس میں 15 اراکین شریک ہوئے۔
انھوں نے بتایا کہ جرگے نے دونوں کو ‘عبرت ناک سزا’ دینے کے فیصلے کے ساتھ ساتھ عنبرین کو بھی ‘سزا’ دینے کا فیصلہ کیا، جو اس سارے واقعے سے باخبر تھی۔

[pullquote]کوئٹہ: واٹر ٹینک سے 4 بچیوں کی لاشیں برآمد
[/pullquote]

572b29da983c8

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کلی فیض آباد میں ایک واٹر ٹینک سے 4 بچیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کے مطابق بچیوں کی عمریں 2 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔
بچیوں کے والد محمود خان کا دعویٰ ہے کہ ان کی اہلیہ ذہنی مریضہ ہے اور اس نے ہی بچیوں کو زہر دے کر مارا۔
انھوں نے بتایا کہ بچیوں کی والدہ نے پہلے انھیں زہر دیا اور پھر واٹر ٹینک میں پھینک دیا۔
شدت غم سے نڈھال بچیوں کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا پورا خاندان تباہ ہوگیا ہے جبکہ پولیس نے بھی محمود خان کے بیان کی توثیق کی۔
پولیس کے مطابق بچیوں کی والدہ نے بھی ٹینک میں چھلانگ لگانے کی کوشش کی، جنھیں بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔
دوسری جانب لاشوں کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

[pullquote]کراچی کے درخت ایک بار پھر تیزی سے کٹنے لگے
[/pullquote]

572b316e03aa9

کراچی: ملک کےسب سے بڑے شہر کی اہم ترین شاہراہ شارع فیصل پر متعدد درخت کاٹ دیئے گئے جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔
کراچی میں اشتہاری بورڈز واضح کرنے کے لیے شارع فیصل پر رات گئے بے دریغ گھنے درخت کاٹے گئے۔
جس وقت درخت کاٹے جا رہے تھے کسی بھی سرکاری محکمے یا پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی تاہم سوشل میڈیا پر اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور شہریوں نے گرم موسم میں درختوں کی کٹائی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔
درختوں کی کٹائی پر فلاحی تنظیموں کی جانب سے بھی سخت مذمت کی گئی اور احتجاج کا عندیہ دیا گیا۔
بعد ازاں درختوں کی کٹائی کا مقدمہ ایئرپورٹ تھانے میں درج کیا گیا جس کے مدعی محکمہ باغات کے ڈی ڈی او تنویر احمد تھے تاہم ایف آئی آر نا معلوم افراد کے خلاف درج کی گئی اور مقدمے میں کسی کو نامزد نہیں کیا گیا۔
مقدمے میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔

[pullquote]عالمی خبریں
[/pullquote]

[pullquote]صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر بن پائیں گے؟
[/pullquote]

572af9b363dc1

لندن : برطانیہ کی حزب اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی کے صادق خان کے لیے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں لندن کے مئیر بننے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں کیونکہ اکثر سروے ان کے حق میں آئے ہیں۔
محمد صادق کے انتخاب کی صورت میں وہ یورپی یونین کے دارالحکومت کے پہلے مسلمان میئر ہوں گے جبکہ انتخابی مہم کے دوران صادق خان کو مخالفین کی جانب سے انتہا پسندوں سے تعلقات کے الزامات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انتخابات سے ایک روز قبل ہونے والے سروے میں پاکستانی نژاد بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان نے وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون کی کنزرویٹو پارٹی سے کے نامزد امیدوار کروڑپتی حریف زیک گولڈ اسمتھ سے 12 -14 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔
صادق خان کے کی انتخابی مہم کا آخری حصہ جنوبی لندن میں موجود ایک مارکیٹ میں ختم ہوا جہاں مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے مقامی لوگ موجود تھے، انہوں نے وہاں موجود دکانداروں اور گاہکوں کے ساتھ پرلطف ہو کر بات کی اور تصویریں بھی بنوائیں۔

[pullquote]ڈونلڈ ٹرمپ کے آخری حریف بھی صدارتی دوڑ سے دستبردار
[/pullquote]

donald-traasas

امریکہ میں اوہائیو کےگورنر جان کیسک کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردار ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ رپبلکن پارٹی کے واحد امیدوار بن گئے ہیں۔
اوہائیو کے گورنر کے طور پر كاسک خاصے مقبول ہیں، لیکن وہ اوہائیو ریاست کے علاوہ کہیں بھی پرائمری انتخابات نہیں جیت پائے۔
ادھر، رپبلکن پارٹی ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے معاملے میں منقسم نظر آ رہی ہے۔ کچھ رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر رکنیت چھوڑنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
تاہم ٹرمپ کی حمایت میں آنے والے رہنماؤں کی بھی کمی نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ممکنہ امیدوار ہلیری کلنٹن کے مقابلے ٹرمپ کو زیادہ پسند کر رہے ہیں۔
انڈیانا میں فتح کے بعد ٹرمپ کو یقین ہو گیا تھا کہ وہ ہی رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوارہوں گے۔
اس اثنا میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ نائب صدر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار ایسے شخص کو منتخب کریں گے جسے سیاسی تجربہ ہو اور جو کانگریس سے قانون منظور کرا سکے تاہم انھوں نے کوئی نام نہیں بتایا۔
کئی سینیئر رپبلکن رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کی حمایت نہیں کریں گے بلکہ وہ ان کی کے بجائے ہلیری کلنٹن کو ووٹ دینے کو فوقیت دیں گے۔
ٹیکساس کے کے سیٹینر ٹیڈ کروز انڈیانا میں شکست کے بعد دستبردار ہو گئے تھے۔
اب یہ یقینی ہو گیا ہے کہ ٹرمپ نامزدگی کے لیے درکار 1237 مندوبین کی حمایت حاصل کر لیں گے۔

[pullquote]جنگ سے تباہ شامی شہر حلب میں عارضی جنگ بندی کا اعلان
[/pullquote]

Halb Aleppo Syria

امریکہ اور روس کے دباؤ کے بعد حلب میں شامی حکومت اور باغی گروہوں نے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
اس سے پہلے منگل اور بدھ کی درمیانی رات حکومت اور باغیوں میں منقسم اس شہر میں باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان خوفناک جھڑپوں میں درجنوں لوگوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔
شامی فوج کا کہنا ہے کہ یہ جنگ بندی 48 گھنٹوں تک رہی گی جو جمعرات کو مقامی وقت ایک بجے سے شروع ہوگی۔
امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے اس معاہدے کا خیرمقدم کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ہم توقع کرتے ہیں کہ اس جنگ بندی سے حلب میں جاری جنگ مکمل ختم ہو جائے۔‘
اس سےپہلے شام میں انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے بتایا کہ منگل کی شام کو باغیوں نے حکومتی اختیار کے علاقے میں پیش قدمی کی لیکن بدھ کی صبح تک انھیں واپس دھکیل دیا گیا۔
ادارے کے مطابق یہ لڑائی گذشتہ ایک سال کے عرصے میں ہونے والی شدید ترین لڑائی تھی۔
بعد ازاں امریکہ نے کہا ہے کہ روس کے یہ معاہدہ طے پا گیا ہے کہ جنگ بندی کے علاقوں میں حلب کو بھی شامل کیا جائے۔
گذشتہ دو ہفتوں کے دوران حلب میں شدید ہونے والی لڑائی میں 300 سو کے قریب لوگ مارے جا چکے ہیں۔
شام میں فریقین کے حامیوں امریکہ اور روس نے فروری کے آخر میں جنگ بندی کروائی گئی جو اب خاتمے کے قریب ہے۔

[pullquote]بنگلہ دیش: سپریم کورٹ نے مطیع الرحمان نظامی کی سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا
[/pullquote]

آج بنگلہ دیش کی سپریم کوٹ نے جنگی جرائم کے لیے ’جماعتِ اسلامی‘ کے بزرگ رہنما مطیع الرحمان نظامی کو سنایا جانے والا سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ مطیع الرحمان نظامی کو، جن کی عمر اس وقت 73 برس ہے، 1971ء میں آزادی کی جدوجہد کے دوران قتل، آبروریزی اور دانشوروں کی ہلاکت کے الزامات میں قصوار وار قرار دیا گیا تھا۔ اٹارنی جنرل محبوبِ عالم نے نظامی کی آخری اپیل مسترد ہونے کے بعد اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر نظامی صدر سے رحم کی اپیل نہیں کرتے اور وہ انہیں معاف نہیں کر دیتے تو پھر اب اُن کی سزائے موت پر عملدرآمد میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ نظامی کے ایک وکیل نے کہا کہ اُن کے مؤکل کا صدر کو رحم کی اپیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ جماعت اسلامی نظامی کے خلاف لگائے گئے الزامات کو رَد کرتی ہے۔

[pullquote]غزہ پٹی میں حماس کے چار مراکز پر اسرائیلی فضائی حملے
[/pullquote]

آج جمعرات کی صبح غزہ میں حماس کے چار مراکز پر فضائی حملے کیے گئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملے اس فلسطینی علاقے کے سرحدی مقامات سے اسرائیلی سرزمین کے خلاف مسلسل جاری حملوں کے جواب میں حماس کے مراکز پر کیے گئے۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق ایک دھاتی ورکشاپ پر ہونے والے حملے میں تین فلسطینی بچے اور ایک پینسٹھ سالہ بزرگ کو معمولی زخم آئے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق اسلامی جہاد نامی گروپ کی ایک چوکی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس تازہ کشیدگی کے بعد اُس فائر بندی کے حوالے سے خدشات زور پکڑ گئے ہیں، جو 2014ء کے موسمِ گرما میں غزہ میں لڑائی کے آخری دور کے بعد سے چلی آرہی ہے۔

[pullquote]اسرائیل ہولوکاسٹ میں قتل ہونے والے لاکھوں یہودیوں کی یاد منا رہا ہے
[/pullquote]

اسرائیل میں آج اُن چھ ملین یہودیوں کی یاد منائی جا رہی ہے، جنہیں جرمنی میں ہولوکاسٹ کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔ اسرائیل کے تقریباً تمام شہریوں نے اس قتلِ عام کی یاد میں دو منٹ کے لیے اپنا کام کاج چھوڑ دیا۔ اس دوران ملک بھر میں سائرن بجتے رہے۔ یہ چھ ملین یہودی دوسری عالمی جنگ سے پہلے اور اُس کے دوران جرمن نازی سوشلسٹوں کے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔ مرکزی تقریب ان یہودیوں کے لیے تعمیر کردہ یادگار یاد واشیم میں منعقد ہوئی۔ اِدھر پولینڈ میں بھی سب سے بڑے اذیتی کیمپ آؤشوٹس سے لے کر برکیناؤ تک ایک یادگاری جلوس نکالا جا رہا ہے، جس میں اسرائیل اور دنیا بھر سے تقریباً آٹھ ہزار یہودی نوجوانوں کی شرکت متوقع ہے۔ صرف آؤشوٹس یہ میں ایک ملین سے زیادہ یہودیوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔

[pullquote]بھارت میں بس کو حادثہ، سولہ افراد ہلاک
[/pullquote]

بھارت میں بس کے ایک حادثے کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک اور پچاس سے زائد زخمی ہو گئے، جن میں سے متعدد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس افسر آر ایس نائیک نے نیوز ایجنسی اے پی کو بتایا کہ چَودہ افراد موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ دو ہسپتال پہنچ کر چل بسے۔ یہ بس شمال مشرقی بھارت میں ریاست جھاڑکھنڈ سے چھتیس گڑھ کے صدر مقام رائے پور کی طرف جا رہی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ بس ایک خطرناک موڑ پر ایک موٹر سائیکل کو بچاتے بچاتے بے قابو ہو کر ایک پُل سے نیچے خشک دریا میں جا گری۔ یہ حادثہ گزشتہ رات مقامی وقت کے مطابق ساڑھے دَس بجے پیش آیا۔

[pullquote]یورپ میں مہاجرین کے موضوع پر روم میں مذاکرات
[/pullquote]

یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹُسک یونین کے دیگر سرکردہ عہدیداروں اور جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ آج اطالوی دارالحکومت روم جا رہے ہیں، جہاں دو روزہ مذاکرات میں یورپ کو درپیش مہاجرین کے بحران کے سلسلے میں آئندہ لائحہٴ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔ آج جمعرات کے مذاکرات کی میزبانی اطالوی وزیر اعظم ماتیو رینزی کریں گے، جنہیں خدشہ ہے کہ بلقان کا رُوٹ بند ہونے کے بعد اب مہاجرین کا سیلاب اٹلی کا رخ کر سکتا ہے۔ کل جمعے کے مذاکرات پاپائے روم فرانسس کی میزبانی میں ہوں گے۔ روم میں ہونے والی بات چیت میں آئندہ مہینے میں برطانیہ میں یونین سے ممکنہ اخراج کے موضوع پر ہونے والے ریفرنڈم کے ساتھ ساتھ یونان کے قرضوں کے بحران کو بھی مرکزی اہمیت حاصل رہے گی۔

[pullquote]کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ شہر میک مرے کو راکھ کا ڈھیر بنا سکتی ہے
[/pullquote]

کینیڈا کے صوبے البیرٹا کے جنگلات میں لگی آگ شہر فورٹ میک مرے کو راکھ کا ڈھیر بنا سکتی ہے۔ اس ہولناک آگ نے شہر کے تقریباً نوّے ہزار باسیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فٹ بال کے پینتیس میدانوں کے برابر رقبے پر پھیلی ہوئی آگ اب تک تقریباً سولہ سو عمارات کو تباہ کر چکی ہیں اور اب اس کے شعلے فورٹ میک مرے کے جنوب میں واقع ایئر پورٹ اور دیگر عمارات کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ اب تک کسی بھی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

[pullquote]انڈونیشیا میں مسافر بردار طیارے کو پرواز کے دوران شدید جھٹکے، 31 مسافر زخمی
[/pullquote]

انڈونیشیا میں ایک مسافر بردار طیارے کو پرواز کے دوران لگنے والے شدید جھٹکوں کے باعث 31 مسافر زخمی ہو گئے۔ تین مسافر ریڑھ کی ہڈی چٹخ جانے سے شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ متعدد دیگر کو سر میں چوٹیں لگی ہیں یا اُنہیں سانس لینے میں شدید دُشواری پیش آ رہی ہے۔ اتحاد ایئر ویز کا یہ طیارہ ابوظہبی سے جکارتہ جا رہا تھا۔ غیر متوقع طور پر شروع ہونے والے جھٹکے پنتالیس منٹ تک جاری رہے۔ تب مسافروں کو کھانا دیا جا رہا تھا اور زیادہ تر مسافروں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھ رکھی تھی۔ زیادہ مسافر انڈونیشی مسلمان تھے، جو سعودی عرب سے عمرہ کرنے کے بعد واپس وطن لوٹ رہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ طیارہ بظاہر کسی طوفان کی نہیں بلکہ ممکنہ طور پر مختلف رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی زَد میں آ گیا تھا۔

[pullquote]چینی فوج میں پہلی مرتبہ کرپشن انسپکٹرز کی تعیناتی
[/pullquote]

چینی فوج میں پہلی مرتبہ بدعنوانی کا سراغ لگانے کے لیے کرپشن انسپکٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے بدعنوانی کے خلاف شروع کی گئی جنگ کے دوران غیر فوجی سرکاری شعبوں میں پہلے سے ہی کرپشن انسپکٹرز سرگرم کیے جا چکے ہیں۔ ریاستی میڈیا نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال متعارف کرائی گئی اصلاحات کے تحت اب پیپلز لبریشن آرمی میں بھی، جو کہ دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے، بدعنوانی کے انسداد کے لیے خصوصی شعبوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ چینی فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کہہ چکے ہیں کہ کرپشن فوج کی جنگ لڑنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہے۔

[pullquote]شمالی کوریا میں پارٹی کانگریس، ایک اور ممکنہ ایٹمی تجربے کی تیاریاں
[/pullquote]

شمالی کوریا میں کل جمعے کو مجوزہ اُس پارٹی کانگریس کی تیاریاں زور پکڑ گئی ہیں، جسے گزشتہ تقریباً چالیس برسوں میں اس ملک کا سب سے اہم اجتماع قرار دیا جا رہا ہے۔ شمالی کوریا کے تینتیس سالہ حکمران کِم یونگ اُن تب ابھی پیدا بھی نہیں ہوئے تھے، جب 1980ء میں اب تک کی آخری پارٹی کانگریس میں کِم کے والد کِم یونگ اِل کو ملک کی حکمرانی سونپی گئی تھی۔ کِم یونگ اُن کل پارٹی کانگریس کے افتتاح کے موقع پر ایک اہم پالیسی خطاب کریں گے۔ اسی دوران یہ خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ یہ ملک ممکنہ طور پر جلد ہی ایک اور ایٹمی تجربہ بھی کرنے والا ہے۔

[pullquote]آسٹریلیا کا مطلوب ترین مشتبہ دہشت گرد عراق میں امریکی حملے میں ہلاک
[/pullquote]

آسٹریلیا کا سب سے زیادہ مطلوب مشتبہ دہشت گرد ابو خالد الکمبودی عرف نِیل پرکاش عراق میں ایک امریکی حملے میں مارا گیا ہے۔ کینبرا حکومت نے بتایا ہے کہ آسٹریلوی سرزمین پر بھی کیے جانے والے متعدد حملوں کی کڑیاں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے وابستہ نِیل پرکاش سے ملتی تھیں۔ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے لیے نئے جنگجو بھرتی کرنے کے حوالے سے نِیل پرکاش کے اہم کردار کی وجہ سے اُس کی ہلاکت کو آسٹریلوی اور امریکی حکام ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا کی طرف سے اس دہشت گرد کی شناخت اور ٹھکانہ بتائے جانے کے بعد اسے اُنتیس اپریل کو عراقی شہر موصل میں نشانہ بنایا گیا۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں[/pullquote]

[pullquote]اسٹورٹ لا کا بھی قومی ٹیم کی کوچنگ سے انکار
[/pullquote]

572b39c22265a

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کو قومی ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش میں ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے جہاں پیٹر مورس کے بعد ہیڈ کوچ کے عہدے کے سب سے مضبوط امیدوار آسٹریلیا کے اسٹورٹ لا نے بھی گرین شرٹس کی کوچنگ سے انکار کردیا ہے۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی ناکام مہم کے بعد سابقہ ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ کوچنگ کے کیلئے کسی موزوں شخص کی تلاش میں سرگرداں ہے۔
قومی ٹیم کی موجودہ کارکردگی، پاکستان میں سیکیورٹی مسائل اور نسبتاً کم تنخواہ کے سبب اسے دنیا میں کوچنگ کی مشکل ترین نوکری تصور کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے توچ کی تقرری کیلئے قومی ٹیم کے سابق قائدین وسیم اکرم اور رمیز راجہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔
اس دو رکنی کمیٹی سابق آسٹریلین اسٹورٹ لا اور ڈین جونز کے ساتھ ساتھ انگلینڈ کے اینڈی مولز اور جنوبی افریقہ کے مکی آرتھر کے نام شارٹ لسٹ کیے تھے جبکہ کوچنگ کیلئے پیٹر مورس سے بھی رابطہ کیا گیا تھا۔
پی سی بی کے ایک آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ہم نے چار غیر ملکیوں کو شارٹ لسٹ کیا لیکن اسٹورٹ لا نے معذرت کر لی کیونکہ ان کا آسٹریلیا سے بحیثیت بیٹنگ کوچ معاہدہ ہے اور وہ اس سال ستمبر سے قبل دستیاب نہیں۔

[pullquote]ایلسٹر کک، ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
[/pullquote]

572b23b688817

ایک عرصے تک کرکٹ کی دنیا پر راج کرنے والے سچن ٹنڈولکر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں متعدد ریکارڈ اپنے نام کیے لیکن ان کے اہم ریکارڈز میں سے ایک کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
سچن ٹنڈولکر نے 31 سال اور 10 ماہ کی عمر میں 10ہزار ٹیسٹ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، انہوں نے یہ اعزاز 2005 میں پاکستان کے خلاف کولکتہ کے مقام پر بنایا تھا۔
ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگ میں ٹنڈولکر نے 52، 52 رنز بنائے تھے۔
اب ان کے اس ریکارڈ کو انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان ایلسٹر کک سے شدید خطرات لاحق ہیں جو اس ریکارڈ کو توڑنے سے صرف 36 رنز کے فاصلے پر ہیں۔
انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 19 مئی سے ہو گا اور اگر 31 سالہ ایلسٹر کک یہ ریکارڈ توڑ دیتے ہیں تو وہ ٹنڈولکر سے پانچ مہینے کم عمر ہوں گے۔
ایلسٹر کک اب تک 126 ٹیسٹ میچوں میں 28 سنچریوں اور 47 ففٹیز کی مدد سے نو ہزار 964 رنز بنا چکے ہیں۔
کک کی موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے یہ ریکارڈ باآسانی ان کی دسترس میں نظر آتا ہے جہاں ایسیکس کے بلے باز اس سیزن کے چار فرسٹ کلاس میچوں میں تین سنچریاں بنا چکے ہیں۔

[pullquote]شوبز[/pullquote]

[pullquote]’سربجیت’ پاکستان مخالف نہیں، رندیپ ہودا
[/pullquote]

572b3b31660f3

ممبئی: بولی وڈاداکار رندیپ ہودا کا کہنا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ‘سربجیت’ میں پاکستان مخالف کوئی چیز پیش نہیں کی گئی۔
امنگ کمار کی ہدایات میں بننے والی فلم ‘سربجیت’ ایک ہندوستانی جاسوس ‘سربجیت سنگھ’ کی زندگی پر بنائی جارہی ہے، جو پاکستان کی ایک جیل میں دوران قید ہلاک ہوگیا تھا۔
رندیب ہودا فلم میں سربجیت سنگھ کا مرکزی کردار ادا کریں گے۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق سربجیت سنگھ کی تیسری برسی کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے رندیپ ہودا کا کہنا تھا، ‘میرا نہیں خیال کہ اس فلم میں پاکستان پر تنقید کی گئی ہے، لیکن ہاں وہاں (پاکستان میں) بہت سارے قیدی ہیں جن میں سے بعض کو ظلم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ یہاں (ہندوستان میں) بھی ایسا ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کے ساتھ اس کے جرم کے بجائے قومی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے