جہاز کو دورانِ پرواز جھٹکے لگنے سے 30 زخمی

متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز کے جہاز کو انڈونیشیا میں دوران پرواز غیر متوقع طور پر شدید جھٹکے کے واقعے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

اتحاد ایئر ویز کی یہ پرواز ابوظہبی سے روانہ ہوئی تھی اور جکارتہ سے 45 منٹ کی دوری پر اسے ناہمواری کا سامنا کرنا پڑا۔

ایئربس اے 330-200 جہاز اس حادثے کے بعد خیریت سے ایئر پورٹ اتر گیا جبکہ زخمی ہونے والے دس افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پرواز کے دوران ویڈیو فوٹیج میں جھٹکوں کی وجہ سے مسافروں کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی قومی ایئر لائن کے حکام نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ جہاز میں سامان رکھنے والے کیبنز یا خانوں کو نقصان پہنچا جبکہ ناہموار پرواز کے دوران آکسیجن کے ماسک کھولنے پڑے۔

ایئر لائن نے زخمیوں کی حالت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی لیکن نو مسافروں اور عملے کے ایک رکن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے دیگر مسافروں کو ہوائی اڈے پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق ہسپتال میں منتقل کیے جانے والے زخمیوں میں سے زیادہ تر کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔

اتحاد ایئر ویز نے جکارتہ سے ابوظہبی واپس آنے والی پرواز کو منسوخ کر دیا ہے جبکہ مسافروں کو متبادل پروازیں اور رہائش فراہم کی جا رہی ہیں۔

جکارتہ کے ایئر پورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ میں حفاظتی معیار پر نظر رکھنے والے حکام حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کا معائنہ کر رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے