سلمان اور رنوریر ’دھوم ریلوڈڈ‘ میں ساتھ؟

بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان اور پرجوش اداکار رنویر سنگھ کی کامیاب بولی وڈ فلم سیریز ’دھوم‘ کے نئے حصے ’دھوم ریلوڈڈ‘ میں ایک ساتھ اداکاری متوقع ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق دونوں اداکار ’دھوم ریلوڈڈ‘ میں ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

خبر کے مطابق فلم میں رنویر سنگھ ہیرو جبکہ سلمان خان ولن کا کردار ادا کریں گے۔

[pullquote]‘دھوم 4 ’ میں کون ہوگا شامل؟
[/pullquote]

سلمان خان اور رنویر سنگھ دونوں ہی اس سے قبل یش راج فلمز پروڈکشن کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور اگر یہ خبر صحیح ہوئی تو دونوں اداکار ایک بار پھر اس پروڈکشن کمپنی کے ساتھ کام کریں گے۔

اس سے قبل ’دھوم‘ سیریز کی فلموں میں ابھیشیک بچن اور ادے چوپڑا نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ رنویر سنگھ کے اس فلم کا حصہ بننے کے بعد یہ دونوں ہی نئی دھوم میں موجود نہیں ہوں گے۔

’دھوم‘ سیریز میں ہمیشہ ہی بولی وڈ کے خوبرو اداکار ولن کا کردار کرتے نظر آئے، سب سے پہلے فلم میں جون ابراہم ولن بنے، اگلے حصے میں ہریتھیک روشن اور تیسرے حصے میں عامر خان نے ڈبل کردار کیا۔

[pullquote] ‘دھوم 4’ اور ‘ریس 3’ کے ولن سلمان خان؟
[/pullquote]

اگر بات اداکاراوں کی کی جائے تو ایشا دیول، ریمی سین، بپاشا باسو، ایشوریا رائے اور کترینہ کیف بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔
خبر کے مطابق فلم ’دھوم ریلوڈڈ‘ کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال کیا جائے گا جس کی ہدایت کاری کرشنہ اچاریا کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے