ایک اور را ‘جاسوس’ عدم ثبوت پر رہا

کراچی: سندھ پولیس کی جانب سے ہندوستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار ایک اور مچھیرے کو رہا کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج کو پولیس کی جانب سے مطلع کیا گیا کہ ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے گئے چوتھے شخص کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ 18 اپریل کو پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 5 مچھیروں صدام حسین، بچل، ندیم، ذیشان اور غلام سرور کو ‘را’ کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے