ہفتہ ، 14مئی 2016 کی اہم ترین خبروں پر مشتمل نیوز بلیٹن

[pullquote]پاکستان[/pullquote]

[pullquote]پاک،چین تعلقات اصولوں اور باہمی مفادات پر مبنی ہیں، نواز شریف
[/pullquote]

nawaz

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کا عکاس ہے، مستقبل میں یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، دفاعی پیداوار میں چین کا پاکستان سے غیر معمولی تعاون قابل تعریف ہے، چین کے تعاون سے پاکستان کو بڑی صنعتوں کے قیام میں مدد ملے گی، پاک،چین تعلقات اصولوں اور باہمی مفادات پر مبنی ہیں۔ چینی وفد نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں وزیر اعظم نے دفاعی ٹیکنالوجی، دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون اور چینی کمپنی اور وزارت دفاعی میں مربوط رابطوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے پورے خطے کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی، جس پر پاکستان کی حکومت اور عوام چینی قیادت کی شکر گزار ہے، انہوں نے کہا کہ فضائی، دفاعی نظام سے متعلق فیصلہ چینی تجویز ملنے کے بعد کیا جائے گا۔

[pullquote]حکومت کا پیر کو قومی اسمبلی اجلاس براہ راست سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے کا اعلان
[/pullquote]

assembly

اسلام آباد: حکومت نے پیر کو قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی براہ راست سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی براہ راست دکھائیں گے۔ پانامہ لیکس پر کیا ہوگا۔ وزیراعظم ایوان مین آکر بتائیں گے۔ وزیراعظم کی تقریر کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر بھی نشر ہوں گی۔ تاہم اسپیکر کی صوابدید ہے کہ وہ کسے بولنے کا موقع دیتے ہیں۔

[pullquote]آف شور کمپنیاں:’تحریک انصاف سب سے بڑی ملزم’
[/pullquote]

parwaiz rasheed

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی آف شور کمپنی کے انکشاف کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے انھیں آڑے ہاتھوں لیا اور پاکستان میں آف شور کمپنیوں کا ‘بانی’ اور تحریک انصاف کو سب سے بڑی ‘ملزم جماعت’ قرار دے دیا۔
گذشتہ روز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے اپنے کرکٹ کھیلنے والے دنوں میں ٹیکس بچانے کےلیے 1983 میں ایک آف شور کمپنی بنانے کا اعتراف کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ آف شور کمپنی اپنے اکاؤنٹنٹ کے مشورے پر لندن میں فلیٹ خریدنے کے سلسلے میں بنائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں پہلے ہی اپنی کمائی پر 35 فیصد ٹیکس ادا کررہا تھا تو مزید ٹیکسوں سے بچنے کے لیے میں نے یہ آف شور فرم بنائی جو کہ میرا حق تھا کیوں کہ میں برطانوی شہری نہیں تھا۔’

[pullquote]ڈاکٹر عبدالقدیر کا خاندان بھی پاناما پیپرز میں شامل
[/pullquote]

dr

کراچی: پاکستان میں جوہری پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبد القدیر خان کے خاندان کا نام بھی پاناما پیپرز میں آگیا۔
پاناما پیپرز کے مطابق ڈاکٹر عبد القدیر خان کے بھائی عبد القیوم خان، عبد القدیر خان کی اہلیہ ہندرینہ اور ان کی دو بیٹیاں، دینہ اور عائشہ خان بہامس میں رجسٹرڈ وحدت لمیٹڈ نامی آف شور کمپنی کے مالک ہیں۔
اگرچہ ان کا نام انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) کے آن لائن کیے جانے والے ڈیٹا میں موجود نہیں ہے، تاہم اس کا نام گروپ کو حاصل ہونے والے بڑے ڈیٹا بیس میں موجود ہے۔
وحدت لمیٹڈ، مئی میں ایٹمی دھماکے سے چند ماہ قبل جنوری 1998 میں رجسٹر ہوئی اور 12 اکتوبر کی بغاوت کے بعد، 31 دسمبر 1999 میں اسے غیر رجسٹر کرادیا گیا۔

[pullquote]علی حیدر گیلانی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفتیش کے لئے بلا لیا
[/pullquote]

Ali Haider Gillani

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بازیاب ہونے والے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بازیابی کے تین روز بعد تفتیش کے لئے بلا لیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے علی حیدر گیلانی سے ان کے اغوا کے حوالے سے تفتیش کرنا چاہتے ہیں۔ علی حیدر گیلانی اپنا طبی معائنہ کرانے کے بعد تفتیش کے لئے پیش ہو گئے ہیں۔

[pullquote]بھارتی نواز پاکستانی تجزیہ کار کا بلوچستان کانفرنس میں ہنگامہ
[/pullquote]

gorgeous-american-patriotic-eagle-with-usa-flag-204x150

امریکی تھنک ٹینک کارنیگی سینٹر میں بلوچستان کے حوالے سے منعقد ہونے والے مباحثے میں ایک تجزیہ کار نے پاکستان صحافیوں کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے خوب ہنگامہ کیا.
امریکی تھنک ٹینک میں بلوچستان کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے مباحثے میں پاکستانی صحافی ملک سراج اکبر، سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی وحید بلوچ، امریکی سینیٹر پال سٹراس ، ڈائریکٹر ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر شرکاء نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا.
لیکن پاکستان سے بھاگے ہوئے ایک تجزیہ کار طارق فتح کانفرنس کے دوران موجود پاکستانی صحافیوں کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے رہے اور جب ان سے سوال پوچھنے کی جسارت کی گئی تو آپے سے بالکل باہر ہوگئے.

[pullquote]متحدہ کارکن کی بطور قاتل شناخت
[/pullquote]

mqm

کے ای ایس سی کے مقتول ایم ڈی شاہدحامد قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ھے مقتول کی بیوہ اور بیٹے نے ملزم منہاج قاضی کو شاخت کرلیا۔
سابق ایم ڈی کےالیکٹرک شاہدحامدقتل کیس میں پولیس نےشناخت پریڈ کیلئےملزم قاضی منہاج کوعدالت میں پیش کیا جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے شناخت پریڈکے دوران ملزم منہاج قاضی کو دیگردس افراد کے ساتھ کھڑا کیاگیا تھا
شاہد حامد کی بیوہ اور بیٹے نے منہاج قاضی کو شناخت کرلیا۔ شاہد حامدکو انیس ستانوے میں صولت مرزا نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔جرم ثابت ہونےپرمرکزی مجرم صولت مرزا کو پہلے ہی پھانسی دی جاچکی ہے

[pullquote]ننکانہ میں ھنگامہ
[/pullquote]

nanakana sb

ننکانہ صاحب میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران قابضین نے متروکہ وقف املاک کے دفتر کو آگ لگا دی۔۔۔۔
ننکانہ صاحب میں بے لگام قبضہ مافیا آپے سے باہر ہوگیا تجاوزات کےخلاف آپریشن پرمتروکہ وقف املاک کےدفتر پرحملہ کردیا اور متروکہ وقف املاک کے چئیرمین صدیق الفاروق کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انکے دو محافظ زخمی ہوگئے .
مظاہرین نے صدیق الفاروق کا دفتر بھی نذر آتش کردیا ہنگامہ آرائی کے بعد ننکانہ صاحب ریلوے روڈ بازار بند اور شہر میں کشیدگی پھیل گئی صدیق الفاروق نے ن لیگی ایم پی اے ذوالقرنین ڈوگر پرقبضہ گروپ کی سرپرستی اور ہنگامہ آرائی کا الزام عائد کیا ہے .

[pullquote]کراچی میں فائرنگ سے شہری جاں بحق
[/pullquote]

man-killed-orangi-town-shooting

کراچی: کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ اپنے آپ کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرنے والے ملزم کو بھی محافظ سمیت دھر لیا گیا ، ایف آئی اے نے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا ، مختلف علاقوں میں سات ملزم بھی قانون کی گرفت میں آگئے۔اورنگی ٹاون چار نمبر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے واجد نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ، مزید تفتیش جاری ہے۔

[pullquote]عالمی خبریں[/pullquote]

[pullquote]بوکوحرام اور دولت اسلامیہ کے تعلق پر اقوامِ متحدہ کی تشویش
[/pullquote]

160514043632_nigeria_france_624x351_reuters_nocredit

ابوجا میں منعقد ہونے والی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے کئی ممالک کے سربراہ پہنچ گئے ہیں
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا ہے اسے نائجیریا کی اسلام پسند تنظیم بوکوحرام اور جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ کے درمیان تعلقات پر تشویش ہے۔
ایک بیان میں سلامتی کونسل نے کہا ہے بوکو حرام، جس نے گذشتہ سال میں دولت اسلامیہ کے ساتھ اتحاد کا عہد کیا، وہ مغربی اور وسطی افریقی ممالک میں ’امن و استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔‘
دریں اثنا ایک سینيئر امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ لیبیا میں بوکوحرام کے جنگجوؤں کے دولت اسلامیہ کے ساتھ مل کر لڑنے کی اطلاعات ہیں۔
نائجیریا میں سنیچر کو بوکوحرام سے لڑنے کے لیے ایک سربراہی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔

[pullquote]افغانستان: پولیس اکیڈمی پرخودکش حملہ، 4ہلاک
[/pullquote]

talban

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے باہر خود کش دھماکے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
افغان خبر رساں ادارے خاما پریس کی رپورٹ کے مطابق ہلمند صوبے کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے تصدیق کی کہ حملہ خود کش تھا۔
عمر زواک کا کہنا تھا کہ خود کش نے صبح 9 بجے ٹریننگ سینٹر کے باہر خود کو دھماکے سے اڑایا۔
صوبائی گورنر کے ترجمان نے ہلاکتوں یا زخمی افراد کی تعداد کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا۔
سیکیورٹی ذرائع سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق حملے 4 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دھماکے کی شدت سے زد میں آنے والے 10 زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

[pullquote]ڈونلڈ ٹرمپ نے’اپنا ترجمان خود‘ والے ٹیپ کو مسترد کر دیا
[/pullquote]

160513170704_trump_republicanos_624x351_getty_nocredit

امریکہ میں رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہشمند ڈونلڈ ٹرمپ نے سنہ 1990 کی دہائی میں شائع ہونے والے ایک آڈیو ٹیپ میں خود کو اپنا ترجمان ظاہر کرنے کو مسترد کر دیا ہے۔
امریکی اخبار دی واشنگٹن ٹائمز کا کہنا ہے کہ اس نے سنہ 1991 کی ایک ایسی آڈیو ٹیپ حاصل کی ہے جس کے مطابق فون پر ہونے والی گفتگو میں پی آر مینیجر خود کو جان ملر بتا رہا ہے تاہم آواز سے وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرح لگتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ٹیپ میں سنائی دینے والی آواز ان کی نہیں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے کریئر کے آغاز میں باقاعدگی کے ساتھ کور کرنے والے صحافیوں کا کہنا ہے کہ ٹیپ میں سنائی دینے والی آواز باکل ڈونلڈ ٹرمپ جیسی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ ’ترجمان‘ جن کا نام جان ملر یا جان بیرن بتایا جا رہا ہے، سے یہی سنتے تھے جب وہ ڈونلڈ ٹرمپ کا انٹرویو کرنا چاہتے تھے۔

[pullquote]برازیل کی کابینہ میں تمام سفید فام مرد ہیں: روسیف
[/pullquote]

160512155541_dilma_speech_out_640x360__nocredit

برازیل کی معطل صدر جیلما روسیف نے اپنے سابق نائب صدر مائیکل ٹیمر کی نئی عبوری حکومت کی تشکیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں تمام سفید فام مرد ہیں۔
خیال رہے کہ سنہ 1979 کے بعد یہ برازیل کی پہلی ایسی کابینہ ہے جس میں کوئی خاتون نہیں ہے۔
جیلما روسیف نے کہا کہ نئی حکومت ملک کی نمائندگی نہیں کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت میں 31 وزرا تھے جن میں سے سات خواتین تھیں۔
* ’مجھ پر بھروسہ رکھیں‘، برازیل کے عبوری صدر کا خطاب
* ’مواخذے کے حق میں ووٹ بغاوت اور ڈھونگ‘
دوسری جانب برازیلی حکومت کے چیف آف سٹاف نے کہا ہے کہ وہ کابینہ کے لیے کسی خاتون کو تلاش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ کابینہ کی تشکیل سخت شیڈیول کے تحت کی گئی ہے۔
برازیلی حکومت کے چیف آف سٹاف کے مطابق ہمیں خواتین کی ضرورت تھی لیکن ہم کئی وجوہات کے سبب انھیں یہاں نہیں لاسکے، ہم نے اس پر غور کیا اور یہ ممکن نہیں تھا۔

[pullquote]کھیلوں کی خبریں[/pullquote]

[pullquote]51 گھنٹے لگاتار بیٹنگ کا نیا عالمی ریکارڈ
[/pullquote]

5736f312cf5ec

روانڈا کے کپتان ایرک ڈوسنگی زمانا نے لگاتار دو دن سے زائد نیٹ میں بیٹنگ کر کے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی جگہ بنا لی۔
روانڈا کرکٹ کے کپتان لگاتار 51 گھنٹے تک بیٹنگ کر کے سب سے طویل نیٹ سیشن کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
انہوں نے 11 مئی کو بیٹنگ کا آغاز کیا اور اپنی طویل کاوش کا اختتام جمعے کو کیا جہاں اس دوران سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر، روانڈا میں برطانوی ہائی کمشنر ولیم گیلنگ اور مس روانڈا نے بھی انہیں باؤلنگ کرائی۔
29 سالہ کھلاڑی نے جمعے کی صبح دارالحکومت کگالی میں بڑے ہجوم کے سامنے جو آخری گیند کھیلی وہ ان کی بیوی نے کرائی۔
دو دن تک بیٹنگ کے باوجود ایرک نے کمال ہمت کا مظاہرہ کیا اور وہاں موجود لوگوں اور حکام کے ساتھ اس کامیابی کا جشن منایا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ ہندوستان کے ویراگ مارے کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال یہ سنگ یل عبور کیا تھا۔
ایرک نے کہا کہ وہ اس کوشش کے ذریعے روانڈا کرکٹ اسٹیڈیم فاؤنڈیشن کیلئے 30ہزار ڈالر جمع کرنے کیلئے پرامید ہیں جس کے ساتھ ملک کا پہلا انٹرنیشنل اسٹیڈیم بن جائے گا۔

[pullquote]شوبز[/pullquote]

[pullquote]سلمان خان کا لولیا کے ساتھ اپنے رشتے کا اعلان؟
[/pullquote]

5736fbdece36d

بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور رومانیہ سے تعلق رکھنے والی لولیا ونچر کے رشتے کی خبریں ایک طویل عرصے سے میڈیا میں گردش کر رہی ہیں اور اب سلمان نے لوگوں کو اپنی شادی کے حوالے سے بات کرنے کا ایک اور موقع فراہم کردیا۔
گزشتہ روز بولی وڈ کی ڈمپل اداکارہ پریتی زنٹا نے ممبئی میں اپنی شادی کی تقریب منعقد کی جس میں بولی وڈ کی تمام بڑی شخصیات موجود تھیں۔
اداکار شاہ رخ خان، مادھوری ڈکشٹ، شسمیتا سین، کرن جوہر، شاہد کپور اور ابھیشیک بچن سمیت کئی بڑی شخصیات اس تقریب کی زینت بنیں۔
لیکن اگر بات کی جائے ایسے اداکار کی جس نے تقریب میں آتے ہی تمام توجہ اپنی طرف مرکوز کرلی تو وہ کوئی اور نہیں سلمان خان تھے جنہوں نے رومانیہ سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ لولیا ونچر کے ہمراہ شرکت کی۔
اس دوران بولی وڈ کا یہ نیا جوڑا ایک ہی رنگ کے ملبوسات میں نظر آیا۔
ہندوستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قیاس آرائیاں ہیں کہ سلمان خان بہت جلد اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور اگر ایسا ہوا تو یقیناً سلمان خان کی شادی بولی وڈ کی بڑی شادیوں میں سے ایک ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے