بھارتی نواز پاکستانی تجزیہ کار کا بلوچستان کانفرنس میں ہنگامہ

امریکی تھنک ٹینک کارنیگی سینٹر میں بلوچستان کے حوالے سے منعقد ہونے والے مباحثے میں ایک تجزیہ کار نے پاکستان صحافیوں کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے خوب ہنگامہ کیا

امریکی تھنک ٹینک میں بلوچستان کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے مباحثے میں پاکستانی صحافی ملک سراج اکبر، سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی وحید بلوچ، امریکی سینیٹر پال سٹراس ، ڈائریکٹر ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر شرکاء نے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا

لیکن پاکستان سے بھاگے ہوئے ایک تجزیہ کار طارق فتح کانفرنس کے دوران موجود پاکستانی صحافیوں کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ قرار دیتے رہے اور جب ان سے سوال پوچھنے کی جسارت کی گئی تو آپے سے بالکل باہر ہوگئے

موصوف کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافیوں اور پاکستان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے رہے تاہم طار ق فتح کی ہلڑ بازی پر سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی وحید بلوچ نے کانفرنس کے شرکاء سے معذرت کی جبکہ ملک سراج اکبر نے بھی طارق فتح کے رویے کو افسوسناک قرار دیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے