ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خوشگوار

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخواہ کے علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں ڈویژن، بالائی پنجاب راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر جبکہ ژوب، ملتان، ڈی آئی خان ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان.

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، پشاور، ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن ،فاٹا اور اسلام آباد میں بعض مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی

۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ:
کوہاٹ27، چراٹ 18، پاراچنار13،لوئر دیر، سیدو شریف03 ، پنجاب: مری18،چکوال16 ، منگلہ 02 ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ11،مظفر آباد 04 ، راولاکوٹ، کوٹلی02، گلگت بلتستان: بگروٹ03 ، بونجی ، گوپس01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: سبی 48، دادو، سکھر، جیکب آباد، ڈی جی خان 47، موہنجوداڑو، کوٹ ادو، شہید بینظیر آباد، رحیم یار خان، پڈعیدن 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے