افغانستان: پولیس اکیڈمی پرخودکش حملہ، 4ہلاک

کابل: افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے باہر خود کش دھماکے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔

افغان خبر رساں ادارے خاما پریس کی رپورٹ کے مطابق ہلمند صوبے کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے تصدیق کی کہ حملہ خود کش تھا۔

عمر زواک کا کہنا تھا کہ خود کش نے صبح 9 بجے ٹریننگ سینٹر کے باہر خود کو دھماکے سے اڑایا۔

صوبائی گورنر کے ترجمان نے ہلاکتوں یا زخمی افراد کی تعداد کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا۔

سیکیورٹی ذرائع سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق حملے 4 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دھماکے کی شدت سے زد میں آنے والے 10 زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

سرکاری ہسپتالوں کے عملے نے بھی 10 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لائے جانے کی تصدیق کی۔

طالبان کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔

افغان طالبان کی جانب سے مقامی میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ گاڑی میں بارودی مواد بھر کر کیا گیا۔

گزشتہ ماہ افغان طالبان نے موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی امریکی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف بڑے آپریشن کا اعلان کیا تھا، اس آپریشن کو طالبان کی جانب سے ‘عمری آپریشن’ کا نام دیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے