آف شور کمپنیز:’تحریک انصاف سب سےبڑی ملزم جماعت’

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی آف شور کمپنی کے انکشاف کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے انھیں آڑے ہاتھوں لیا اور عمران خان کو پاکستان میں آف شور کمپنیز کا ‘بانی’ اور تحریک انصاف کوسب سے بڑی ‘ملزم جماعت’ قرار دے دیا۔

گذشتہ روز لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے اپنے کرکٹ کھیلنے والے دنوں میں ٹیکس بچانے کےلیے 1983 میں ایک آف شور کمپنی بنانے کا اعتراف کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ آف شور کمپنی اپنے اکاؤنٹنٹ کے مشورے پر لندن میں فلیٹ خریدنے کے سلسلے میں بنائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ‘میں پہلے ہی اپنی کمائی پر 35 فیصد ٹیکس ادا کررہا تھا تو مزید ٹیکسوں سے بچنے کے لیے میں نے یہ آف شور فرم بنائی جو کہ میرا حق تھا کیوں کہ میں برطانوی شہری نہیں تھا۔’

[pullquote]عمران خان کا آف شور کمپنی بنانے کا اعتراف
[/pullquote]

پی ٹی آئی چیئرمین کے اس اعتراف کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات عمران خان پر خوب برسے اور نہایت تحمل و اطمینان سے طنزو تشنیع کے تیر چلاتے رہے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آج تک کا ریکارڈ یہ ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں سے عمران خان کی جماعت واحد جماعت کے جس کے سب سے زیادہ اراکین آف شور کمپنیز کے مالک ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، سینیئر رہنما جہانگیر ترین اور علیم خانِ خیبر پختونخوا کے سنیئر وزیر شہرام ترکئی اور ایک پی ٹی آئی سینیٹر ترکئی کی بھی آف شور کمپنیز ہیں، جبکہ عمران خان کی بہن کا نام وہ احتراماً نام نہیں لے رہے۔

[pullquote]پرویز رشید کے عمران خان سے سوالات
[/pullquote]

• آف شور کمپنی کیوں بنائی؟

• یہ کمپنی کیا کاروبار کرتی تھی؟

• سالانہ ٹرن اوور کتنا تھا؟

• دنیا میں کہاں کہاں اور کتنی جائیدادیں خریدی گئیں؟

• پاکستان میں کتنا ٹیکس ادا کیا؟

• اس کمپنی کو سب سے کیوں چھپایا؟

• آف شور کمپنیز کا معاملہ ٹھنے کے بعد اپنی کمپنی کا اعتراف کیوں نہیں کیا؟

وزیر اطلاعات کے مطابق 6 آف شور کمینیز کا تعلق عمران خان کی جماعت سے نکلا ہے اور ان لوگوں نے اپنی کممپنیز کا اعتراف بھی کیا ہے تردید نہیں کی۔

اس موقع پر پرویز رشید نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو ‘بیچاری’ جماعت کہا، جس کی صرف ایک آف شور کمپنی کا انکشاف ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے ‘بد کم ہیں بدنام زیادہ ہیں۔’

ساتھ ہی انھوں نے اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کی بھی تعریف کرڈالی، ان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے کسی رکن اسمبلی، کسی وزیر یا وزیراعظم کا نام کسی آف شور کمنی میں نہیں آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ آف شور کمپنیوں کے حوالے سے تحریک انصاف سب سے بڑی ملزم پارٹی ہے جس کی سب سے زیادہ آف شور کمپنیز ہیں۔’

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کمپنی 1983 میں قائم کی گئی، پپیلز پارٹی کے رکن کی کمپنی 1983 کے 10 سال بعد قائم ہوئی جبکہ (ن) لیگ کے کسی رکن، کسی وزیر کی کوئی کمپنی نہیں ہے لہذا ہم اس دوڑ سے باہر ہیں اور یہ دوڑ ‘سینیئر ملزم’ ہونے اور آف شور کمپنیز کی تعداد زیادہ ہونے کے سلسلے میں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے