انڈیا: سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد ہلاک

انڈیا کی جنوبی ریاست تلنگانہ کے عادل آباد ضلعے میں ہونے والے ایک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

انڈیا کی خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق مرنے والوں کا تعلق مغربی ریاست مہاراشٹر سے تھا اور ان میں پانچ خواتین اور سات بچے شامل ہیں۔

یہ حادثہ سنیچر کی رات کو پیش آيا۔

ضلع عادل آباد کے ایس پی ترون جوشی نے پي ٹی آئي کو بتایا کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے سبب ہوا جس میں ایک ٹپر اور آٹو میں ٹکر ہوگئی۔

ایس پی کے مطابق آٹو میں 18 افراد سوار تھے جن میں 14 کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہو گئی جبکہ ایک شخص ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاسکا۔

مقامی ایس پی کے مطابق ہلاک شدگان کرائے کے آٹو پر زیارت کے لیے ایک مندر جا رہے تھے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلعے سے ہے اور یہ لوگ تلنگانہ کے نظام آباد ضلعے میں اینٹوں کے بھٹوں میں کام کرتے تھے۔

نامہ نگاروں کے مطابق انڈیا میں خراب ٹریفک نظام اور ضابطوں کی خلاف ورزی کے سبب ‎سڑک حادثے عام ہیں جن میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے