بھارتی جنگی جنون عروج پر، سپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ

نئی دہلی: بھارت نے ایک مرتبہ پھر جنگی جنون کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس سے خطے میں عسکری توازن خراب ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ اڑیسہ کے ساحل پر کیا گیا جہاں سپرسونک میزائل نے کامیابی سے ہدف کو فضا میں ہی نشانہ بنایا۔

ڈیفنس ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے مطابق سپرسونک میزائل کسی بھی بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس میں نیوی گیشن نظام کے علاوہ الیکٹرو مکینکل ایکٹیویٹر نصب ہے جو اس کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرتا ہے۔

دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت پر خطے کی سب سے بڑی فوجی قوت بننے کا جنون سوار ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی روایتی قوت میں خاطر خواہ اضافے کے علاوہ بیلسٹک میزائلوں سمیت ہر قسم کے ایٹمی ہتھیار تیار کر رہا ہے،

ایٹمی قوت میں اضافے سے جنوبی ایشیا کے استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے اور اس سے خطے میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع ہوسکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے