دنیا کا سب سے چھوٹا ایئر کنڈیشنر تیار

بوسٹن: دنیا کا سب سے چھوٹا ایئر کنڈیشنر تیار، یہ حیرت انگیز ٹیکنالوجی مشہور امریکی یونیورسٹی ایم آئی ٹی کے چار طلبہ نے ایجاد کی ہے۔

گھڑی کی طرح نظر آنے والے اس چھوٹے سے اے سی کو کلائی پر پہننے کے بعد یہ خود ہی جسم کا درجہ حرارت نوٹ کر کے اسے نارمل کرنے کا کام شروع کر دے گا۔

اگر آپ کے جسم کا درجہ حرارت زیادہ ہوگا تو اس کی سبز بتی آن ہو جائے گی اور یہ ٹھنڈی لہروں سے جسم کا درجہ حرارت کم کرے گا جبکہ جسم سرد ہونے پر اس کی اورنج رنگ کی بتی آن ہو جائے گی اور یہ جسم کو گرمی پہنچانا شروع کر دے گا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کلائی میں خون کی شریانیں جلد کی سطح کے قریب ہوتی ہیں اور یہاں فراہم کی جانے والی ٹھنڈک یا حرارت تیزی سے سارے جسم میں منتقل ہو جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ گرمی سے نجات کیلئے کلائیوں کو ٹھنڈا کرنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ ابتدائی تجربات کامیاب ہو چکے ہیں اور عنقریب اس ایجاد کو بڑے پیمانے پر متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے