جاپان میں 5.6 شدت کا شدید زلزلہ

ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو اور اس کے نواح میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان میں شدید زلزلے سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ادھر حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مقام دارالحکومت ٹوکیو کے شمال میں تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق زلزے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ اس سے عمارتیں ہلنا شروع ہو گئیں۔

زلزلے کے بعد بلٹ ٹرین اور دیگر ٹرین سروس کو بند کر دیا گیا۔

تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے